رائے بریلی میں پھٹی زمین ، اچانک بن گیا کنواں ، لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول– News18 Urdu

رائے بریلی میں پھٹی زمین ، اچانک بن گیا کنواں ، لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول

رائے بریلی : رائے بریلی میں زمین پھٹنے کی خبر دکھائے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی ۔

May 20, 2016 08:53 AM IST | Updated on: May 20, 2016 08:53 AM IST

رائے بریلی : رائے بریلی میں زمین پھٹنے کی خبر دکھائے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی ۔ جمعرات کو ضلع افسر سوريہ پال گنگوار نے لال گنج تھانہ علاقہ کے چندیل نگر گاؤں میں تینوں کسانوں کے کھیتوں میں پڑی کئی میٹر طویل دراڑ  کا معائنہ کیا اور آب پاشی کے بعد کنویں میں تبدیل ہوئی دراڑ کی جانچ بھی کی ۔

کھیتوں میں پڑی دراڑ کے واقعہ کی جانچ کے لئے ضلع افسر نے ایک اعلی سطحی ٹیم بلانے کی یقین دہانی کسانوں کو کرائی ۔ ساتھ ہی ساتھ کسانوں سے محتاط رہنے کیلئے بھی کہا ۔ خیال رہے کہ رائے بریلی میں لال گنج تھانہ علاقہ کے چندیل نگر گاؤں میں کھیتوں میں اچانک پڑی دراڑ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

رائے بریلی میں پھٹی زمین ، اچانک بن گیا کنواں ، لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول

Loading...

گاؤں کے نریندر نامی کسان کے مطابق یوکلپٹس کے اس کھیت میں دراڑ کو دیکھ کر اس نے آب پاشی کے لئے پانی کھیت میں بھرنا شروع کیا ہی تھا ، اچانک شگاف نے کنویں جیسی شکل اخیتار کرلی ۔ تاہم اس نے ایک درخت کو پکڑ لیا ، جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی ۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں کے دیگر کسانوں کے کھیت میں بھی شگاف ہونے سے دہشت کا ماحول ہے ۔ کوئی نہ تو جانوروں کو چھوڑ رہا ہے اور نہ ہی اس طرف کسی بچے کو آنے جانے دیا جارہا ہے ۔

گاؤں میں زمین پھٹنے کے واقعہ کی میڈیا میں خبر آنے کے بعد ڈی ایم سوريہ پال گنگوار نے جمعرات کو چندیل نگر گاؤں پہنچ کر کھیتوں میں پڑی درار کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سنگین ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو یقین دہانی کرائی کہ اس کی جانچ ایکسپرٹ سے جائے گی ، تب تک تمام محتاط رہیں ۔

Loading...