راہل کی ریلی سے پہلے سیکورٹی انتظامات کی قلعی کھلی،ایرگن کے ساتھ پکڑا گیا نوجوان– News18 Urdu

راہل کی ریلی سے پہلے سیکورٹی انتظامات کی قلعی کھلی،ایرگن کے ساتھ پکڑا گیا نوجوان

مغربی چمپارن۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ہفتہ کو بہار میں انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

Sep 19, 2015 12:50 PM IST | Updated on: Sep 19, 2015 12:50 PM IST

مغربی چمپارن۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ہفتہ کو بہار میں انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ راہل گاندھی چمپارن کے رام نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ راہل کی ریلی سے پہلے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

ایئر گن لے کر ریلی میں پہنچنے والے اس شخص کا نام محمد مرتضی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس والوں نے اس سے ائیرگن چھین لی اور ساتھ میں اس کا بیگ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ بیگ میں کیا ہے، اس بات کی معلومات ابھی نہیں مل پائی ہے۔ پولیس نے پکڑے گئے شخص کی پٹائی بھی کی ہے۔ ریلی کے پہلے اس طرح کی واردات کے بعد سیکورٹی کے انتظامات مزید پختہ کر دیے گئے ہیں۔

راہل کی ریلی سے پہلے سیکورٹی انتظامات کی قلعی کھلی،ایرگن کے ساتھ پکڑا گیا نوجوان

ریلی کے بعد راہل کے تھارو قبیلے کے لوگوں اور غیر منظم شعبہ کے مزدوروں سے بھی ملنے کا پروگرام ہے۔ ریاستی صدر اشوک چودھری نے کہا کہ راہل ہیلی کاپٹر سے رام نگر کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔