rahul gandhi says probe robert vadra but also investigate pm modi چنئی میں راہل گاندھی نے کیا چیلنج ، رابرٹ واڈرا کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی بھی جانچ کرو – News18 Urdu

چنئی میں راہل گاندھی نے کیا چیلنج ، رابرٹ واڈرا کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی بھی جانچ کرو

کالج طلبہ کے ساتھ اس بات چیت کے دوران کانگریس صدر نے رافیل ڈیل اور اس میں ہوئی مبینہ بدعنوانی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہنے والا پہلا انسان ہوں گا ... رابرٹ واڈرا کی جانچ کرو ، لیکن وزیر اعظم مودی کی بھی جانچ کرو ۔

Mar 13, 2019 04:27 PM IST | Updated on: Mar 13, 2019 04:27 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی بدھ کو تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی پہنچے ۔ یہاں اسٹیلا میرس کالج میں ایک پروگرام میں کانگریس صدر نے طلبہ سے بات چیت کی۔ اس دوران ایک طالب علم نے ان سے رابرٹ واڈرا کو لے کر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون سب پر برابر نافذ ہوتا ہے۔

کالج طلبہ کے ساتھ اس بات چیت کے دوران کانگریس صدر نے رافیل ڈیل اور اس میں ہوئی مبینہ بدعنوانی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہنے والا پہلا انسان ہوں گا ... رابرٹ واڈرا کی جانچ کرو ، لیکن وزیر اعظم مودی کی بھی جانچ کرو ۔

چنئی میں راہل گاندھی نے کیا چیلنج ، رابرٹ واڈرا کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی بھی جانچ کرو

راہل گاندھی

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رابرٹ واڈرا کے خلاف حکومت کو ہر کارروائی کرنے کا اختیار ہے ۔ آپ کے پاس سبھی وسائل ہیں ، لیکن کیا کبھی پی ایم نے خود رافیل پر ایک لفظ بولا ہے ؟ رابرٹ واڈرا جانچ میں تعاون کررہے ہیں ، لیکن ملک جانتا ہے کہ پی ایم نے رافیل ڈیل میں کیا کیا ، لیکن پھر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کرکھی ہے ۔ وزیر اعظم کا نام سیدھے طور پر رافیل اور ڈساں کے پیپرس میں آیا ہے ، تو ان کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔

Loading...