rahul gandhis sister priyanka gandhi vadra missing poster surfaced in raebareli– News18 Urdu

رائے بریلی میں لگے"پرینکا واڈرا لاپتہ ہیں" کے پوسٹر، بتایا گیا ایموشنل بلیک میلر

کانگریس کے مخالفین کے ذریعہ سونیا گاندھی کی بیٹی اوراسٹار پرچارک پرینکا گاندھی کو "ایموشنل بلیک میلر" بتایا گیا ہے۔

Oct 22, 2018 05:30 PM IST | Updated on: Oct 22, 2018 05:30 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2019 میں ابھی بھلے ہی وقت باقی ہے، لیکن رائے بریلی میں پوسٹرکی سیاست شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس کے گڑھ رائے بریلی میں دیررات جگہ جگہ پرینکا گاندھی کے لاپتہ ہونے کے پوسٹرلگائے گئے ہیں، جس میں کانگریس کی اسٹار پرچارک پرینکا گاندھی کو "ایموشنل بلیک میلر" (جذباتی  بلیک میلر) بتایا گیا ہے۔

اتنا ہی نہیں پوسٹرمیں پرینکا سے سوال ہی پوچھا گیا ہے کہ آپ رائے بریلی کب آئیں گی؟ کیونکہ اس درمیان رائے بریلی میں کئی بڑے حادثے ہوئے، جس میں پرینکا واڈرا نظرنہیں آئیں۔ ایسے میں کانگریس مخالفین کو پرینکا گاندھی پرحملہ کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

رائے بریلی میں لگے

رائے بریلی میں پرینکا گاندھی کی گمشدگی کے پوسٹرلگائے گئے۔

Loading...

"مرکزاوراترپردیش کی بی جے پی حکومت نے سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کو ارون جیٹلی کے ممبر پارلیمنٹ فنڈ کے ذریعہ گھیرنے کی تیاری کی تو وہیں اب رائے بریلی کانگریس تنظیم کا کام دیکھ رہی پرینکا گاندھی پرنشانہ سادھا  گیا ہے۔ کانگریس کے مخالفین نے پرینکا واڈرا کے لاپتہ ہونے کولے کرجگہ جگہ پوسٹرلگائے ہیں۔ ساتھ ہی لوگوں کوپمفلیٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ یہ پوسٹررائے بریلی میں ترپولا چوراہے سے لے کرہرداس پورتک اورشہرمیں کئی مقامات پرلگائے گئے ہیں۔

پوسٹرمیں میڈم پرینکا واڈرا لاپتہ لکھا ہے۔ پوسٹرمیں ہرچنمپورریل حادثہ، اونچاہار حادثہ اوررال پورحادثے میں پرینکا گاندھی کے نہ آنے پرطنزکستے ہوئے لکھا گیا ہے کہ نوراتری، درگا پوجا اوردشہرہ میں تو نہیں دکھائی دی۔ اب کیا عید میں دکھیں گی میڈم واڈرا؟

پرینکا گاندھی کے اس طرح کے پوسٹرسے رائے بریلی کا سیاسی ماحول گرمانے کے ساتھ ساتھ قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہوگیا ہے۔ ابھی اس مسئلے پرکسی بھی پارٹی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پوسٹرلگائے جانے پرکانگریس ضلع صدر وی کے شکلا نے کہا ہے کہ ایسی گندی حرکت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:     سی بی آئی کے رشوت لینے کے معاملے پرراہل گاندھی کا طنز، وزیراعظم مودی کے پسندیدہ تھے استھانا

یہ بھی پڑھیں:            راہل گاندھی کا نام وزیراعظم امیدوار کے طور پر اعلان نہیں کرے گی کانگریس: پی چدمبرم

یہ بھی پڑھیں:    مدھیہ پردیش میں حکومت بنتے ہی 10 دنوں میں کسانوں کا قرض معاف کردیں گے: راہل گاندھی

یہ بھی پڑھیں:    راہل گاندھی نے کہا "حلیف پارٹیاں اگرچاہیں گی تووزیراعظم بننے کوتیارہوں"۔

 

Loading...