نیرو مودی کو وطن واپس لائیں وزیر اعظم: راہل گاندھی– News18 Urdu

نیرو مودی کو وطن واپس لائیں وزیر اعظم: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے نیربھ مودی کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ جب بیرون ملک دورے پر جائیں، تو اسے (نیرومودی ) ہندستان لے کر آئیں۔

Feb 20, 2018 11:42 PM IST | Updated on: Feb 21, 2018 11:54 PM IST

میگھالیہ۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے نیربھ مودی کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ جب بیرون ملک دورے پر جائیں، تو اسے  (نیرومودی ) ہندستان لے کر آئیں۔

راہل گاندھی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں یہاں ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ " نیربھ مودی نے حکومت سمیت متعدد لوگوں کو خواب فروخت کئے اور جب وہ گہری نیند میں تھے، تب وہ لوگوں کی گاڑھی کمائی لے کر ملک سے بھاگ گیا۔ ایک اور مودی نے ، جو ملک کے وزیر اعظم ہیں ، بھی اچھے دن، سب کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے اور دو کروڑ روزگار دینے کا خواب دکھایا ہے"۔

نیرو مودی کو وطن واپس لائیں وزیر اعظم: راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف مسلسل زبانی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ "ہم سب بہت خوش ہوں گے، اگر ہماری گاڑھی کمائی واپس مل جائے۔ میں جانتا ہوں کہ ملک کے عوام نے چار سال پہلے مسٹر مودی اور ان کی پارٹی پر ان کے بڑے بڑے وعدوں پر یقین کیا تھا"۔

انہوں نے کہا کہ وجے مالیا اور نيربھ مودی کے معاملوں سے واضح ہے کہ یہ حکومت بدعنوانی کو مٹانا تو دور کی بات، اس کی روک تھام کے لئے بھی سنجیدہ نہيں ہے ، اور وہ خود بھی اس میں ملوث ہے۔

Loading...

Loading...