کانگریس راجستھان میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی: سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے بعد آج یہاں میڈیا سے کہا کہ اگرچہ حتمی نتیجہ آنے تک انتظار کرنا چاہیے لیکن جس طرح کے رجحان مل رہے ہیں اس سے راجستھان سمیت مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ تینوں ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بننا طے ہے۔

Dec 11, 2018 12:50 PM IST | Updated on: Dec 11, 2018 12:50 PM IST
کانگریس راجستھان میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی: سچن پائلٹ

اشوک گہلوت اورسچن پائلٹ: فائل فوٹو

 راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے رجحان سے واضح ہوچکا ہے کہ کانگریس ریاست میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ پائلٹ نے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے بعد آج یہاں میڈیا سے کہا کہ اگرچہ حتمی نتیجہ آنے تک انتظار کرنا چاہیے لیکن جس طرح کے رجحان مل رہے ہیں اس سے راجستھان سمیت مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ تینوں ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بننا طے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کارکنوں اور عوام کی جد وجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی حکومت سے گزشتہ پانچ برس سے پریشان رہے ہیں جس سے ان میں غصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جن معاملوں پر ہم نے جد وجہد کی ، ان پر عوام نے اپنی مہر لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہی راہل گاندھی کانگریس کے صدر بنے تھے اور آج تین ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ ان کے لئے اس سے اچھا تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر لیڈران کے عوام کے معاملوں کے ساتھ انتخابی تشہیر میں اترنے کا اثر بھی رہا ہے۔

وہیں، راجستھان کے سابق وزیراعلی اشوک گہلوت نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی ہی حکومت بنے گی۔ گہلوت نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی دور کے ملے رجحانوں کے بعد آج یہاں میڈیا سے یہ دعوی کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجحانوں میں ہم آگے چل رہے ہیں اور نتیجہ آنے کے بعد کیا صورت حال ہوگی یہ تو بعد میں ہی پتہ چلے گا لیکن ریاست میں حکومت کانگریس کی ہی بنے گی۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ ریاست میں پانچ سال کے بعد حکومت بدلنے کی روایت رہی ہے اور کانگریس جیت رہی ہے۔

Loading...