زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 62 گایوں کی موت– News18 Urdu

زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 62 گایوں کی موت

راجستھان میں ضلع بیکانیر کے سیروناتھانہ حلقے میں گوشالہ میں زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 62 گایوں کی موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Jun 18, 2019 07:15 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 07:15 PM IST

راجستھان میں ضلع بیکانیر کے سیروناتھانہ حلقے میں گوشالہ میں زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 62 گایوں کی موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  ذرائع نے آج بتایا کہ 17 جون کو صبح دُلچاسر گاؤں کی ایک گوشالہ میں زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 22 گایوں کی موت ہوگئی۔

گوشالہ کے ناظم نے اس واقعہ کو چھپاتے ہوئے گایوں کی لاشوں کو خاموشی سے دفن کر دیا لیکن گوشالہ میں گایوں کی موتیں بڑھتی گئیں اور صبح تک 62 گایوں کی موت ہوگئی۔ جب سماجی تنظیموں سمیت دیگر افراد کو اس کی اطلاع ملی تو وہ موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد پورا معاملہ سامنے آیا۔

زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 62 گایوں کی موت

علامتی تصویر

اطلاعات کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکٹروں کو موقع پر بلایا گیا۔ ڈاکٹروں نے گوشالہ میں چارہ سمیت گایوں کے تمام کھانے کی اشیا کے سینپل لیے اور انھیں جانچ کے لیے محکمہ کے لیب کو بھیج دیا ۔ دوپہر میں تمام لاشیں دفن کر دی گئیں۔ گوشالہ کا انتظام و انصرام سُلچاسر گاؤں کا سندرلال کر تا ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ چارے میں کیڑے مار دوا کے ہونے کا امکان ہے۔

Loading...

Loading...