پہلو خان کے خلاف گئو تسکری کے الزامات کی دوبارہ جانچ کرے گی راجستھان پولیس ، عدالت نے دی اجازت– News18 Urdu

پہلو خان کے خلاف گئو تسکری کے الزامات کی دوبارہ جانچ کرے گی راجستھان پولیس ، عدالت نے دی اجازت

راجستھان پولیس دوبارہ جانچ کرکے پتہ لگائے گی کہ الور میں ہجومی تشدد کے شکار ہوئے پہلو خان گئو تسکر تھے یا نہیں ، عدالت نے پولیس کو اس کی اجازت دیدی ہے ۔

Jul 11, 2019 11:36 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 11:36 PM IST

راجستھان پولیس دوبارہ جانچ کرکے پتہ لگائے گی کہ الور میں ہجومی تشدد کے شکار ہوئے پہلو خان گئو تسکر تھے یا نہیں ، عدالت نے پولیس کو اس کی اجازت دیدی ہے ۔ الور کی اے سی جے ایم کورٹ نے پولیس کی عرضی منظور کرلی ہے ۔ غور طلب ہے کہ 24 مئی کو پولیس نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی تھی ، جس میں پہلو خان اور ان کے بیٹوں کو گئو تسکر کا ملزم بنایا گیا تھا ۔ چارج شیٹ میں انہیں ملزم بنائے جانے پر پہلو خان کے بیٹوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا ۔ بعد میں پولیس نے دوبارہ جانچ کی اجازت مانگی ۔ پولیس اب دوبارہ جانچ کر کے سپلیمنٹری چارج شیٹ پیش کرے گی ۔ پانچ نکتوں پر پولیس نے جانچ کی اجازت مانگی ہے ۔

چارج شیٹ میں گئو تسکری کا الزام لگائے جانے پر پہلو خان کے بیٹے نے کہا تھا کہ کانگریس حکومت نے بھی ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ اگر حکومت ہمیں انصاف نہیں سکتی تو بہتر ہوگا ہمیں مار ہی دے ۔ پہلو خان کے بیٹے ارشاد اور عارف نے کہا کہ چارج شیٹ کیس کے تقریبا 40 دن بعد داخل ہوجاتا ہے ، لیکن اب کئی سال بعد راجستھان پولیس نے چارج شیٹ پیش کی ہے ، جس میں ہمیں قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔

پہلو خان کے خلاف گئو تسکری کے الزامات کی دوبارہ جانچ کرے گی راجستھان پولیس ، عدالت نے دی اجازت

پہلو خان کے خلاف گئو تسکری کے الزامات کی دوبارہ جانچ کرے گی راجستھان پولیس ، عدالت نے دی اجازت

Loading...

بتادیں کہ پہلو خان اپنے بیٹے اور دیگر لوگوں کے ساتھ پک اپ میں دودھ دینے والی گائے لے کر آرہے تھے ۔ بہروڑ الور کے نزدیک کچھ مبینہ گئورکشکوں نے سبھی کی بری طرح پٹائی کی اور گایوں کو چھین لیا تھا ۔ پٹائی کی وجہ سے پہلو خان کی موت ہوگئی جبکہ دونوں بیٹوں کے علاوہ جے سنگھ پور گاوں کے اعظم کو بھی سنگین چوٹیں آئی تھیں ۔

Loading...