rajnath singh talks to west bengal governor for updates na راج ناتھ نے بنگال کے گورنر سے بات کی، گورنر نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو طلب کیا– News18 Urdu

راج ناتھ نے بنگال کے گورنر سے بات کی، گورنر نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو طلب کیا

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی سی بی آئی افسران کی کمار کے خلاف کی گئی کارروائی سے خفا ہیں اور وہ کل رات سے میٹرو چینل پر دھرنے کے مقام پر بیٹھی ہیں

Feb 04, 2019 01:03 PM IST | Updated on: Feb 04, 2019 01:04 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے بات کرکے ریاست کی صورت حال کے سلسلے میں معلومات لی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، ترپاٹھی نے وزیر داخلہ کو اتوار کی شام سے جاری صورت حال کی تفصیل سے اطلاع دی۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اور چیف سکریٹری کو طلب کیا گیا ہے اور ریاست میں پیدا ہوئی صورت حال کو حل کرنے کے لئے فوری طورپر قدم اٹھانے کو کہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں سی بی آئی کے سینئر افسران کے دفتر اور رہائش گاہ پر مرکزی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزارت داخلہ کو صورت حال سے متعلق حقائق کی اطلاع ملی ہے اور وہ ریاست کے حالات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔قابل ذکر ہے کہ کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں پوچھ تاچھ کرنے گئی سی بی آئی ٹیم کے افسران کو کولکاتہ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی اور ریاستی پولیس کےا فسران کے درمیان کافی توتو میں میں ہوگئی تھی۔

راج ناتھ نے بنگال کے گورنر سے بات کی، گورنر نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو طلب کیا

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی سی بی آئی افسران کی  کمار کے خلاف کی گئی کارروائی سے خفا ہیں اور وہ کل رات سے میٹرو چینل پر دھرنے کے مقام پر بیٹھی ہیں۔ انہوں نے آج کہا’’میر ی تحریک جمہوریت اور ملک کو بچانے کےلئے ہے اور جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوجاتا تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ جس طرح ریاست کی حکومت اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنے آپ میں غیر معمولی ہے۔ چونکہ میں نے حال ہی میں یونائیٹیڈ انڈیا ریلی کا انعقاد کیا تھا اسی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ آپ لوگوں نے وزیراعظم کی تقریر کو دیکھا ہے کیا یہ تقریر کسی وزیراعظم کو زیب دیتی ہے۔ انہوں نے دھمکی بھی دی تھی۔ اس کہانی کو مودی لکھ رہے ہیں اور سی بی آئی کے ذریعہ  ڈوبھال اسےعمل میں لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’کولکاتہ پولیس کمشنر دنیا کے سب سے بہترین افسروں میں سے ایک ہیں اور بغیر کسی وارنٹ کے سی بی آئی آخر کیسے کولکاتہ پولیس کمشنر کے گھر پر آسکتی ہے۔ یہ ایک آئینی بحران ہے۔ وہ ایک متوازی حکومت چلا رہے ہیں اور میری سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل ہے کہ وہ سبھی ایک ساتھ مل کر کام کریں تاکہ اس حکومت کو اقتدارسے باہر کیا جا سکے۔

Loading...

Loading...