راجیہ سبھا میں دماغی بخار سے مرنے والوں بچوں کا معاملہ اٹھا– News18 Urdu

راجیہ سبھا میں دماغی بخار سے مرنے والوں بچوں کا معاملہ اٹھا

بہار میں دماغی بخار سے ہلاک ہونے والے بچوں کو آج راجیہ سبھا میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ریاست میں مرکزی حکومت سےفوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Jun 21, 2019 03:08 PM IST | Updated on: Jun 21, 2019 03:08 PM IST

بہار میں دماغی بخار سے ہلاک ہونے والے بچوں کو آج راجیہ سبھا میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ریاست میں مرکزی حکومت سےفوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ صبح ایوان کی کارروائی کے دوران کانگریس کی وپلو ٹھاکر نے بہار میں دماغی بخار سے ہلاک ہونے والے بچوں کا معاملہ اٹھایا اور انہیں ایوان میں خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر چیئرمین ایم وینکیا نائيڈ نے سکریٹری جنرل کو فوری طور اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد ایوان میں ارکان نے دماغی بخار سے ہلاک ہونے والے بچوں کو خاموش کھڑے خراج عقیدت پیش کیا۔

وقفہ صفر کے دوران ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونے وشوم نے بہار میں دماغی بخار سے ہلاک ہونے والے بچوں کا معاملہ اٹھایا اور مرکزی حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں صحت کی سہولیات کا کوئی بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کو یہ ڈھانچہ تیار کرنے کے لئے ریاستی حکومت کو فوری طور پر مدد دستیاب کرانی چاہئے۔

راجیہ سبھا میں دماغی بخار سے مرنے والوں بچوں کا معاملہ اٹھا

انہوں نے دماغی بخار کی طرف سے ہلاک ہونے والے بچوں کے خاندانوں کے لئے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ مسٹر وشوم کے معاملے کو کانگریس کی وپلو ٹھاکر اورحسیل دلوائي اور راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا اور بہت سے دوسرے اراکین نے بھی حمایت کی۔

Loading...

Loading...