rampur azam khan comment on atal bihari vajpayee asthi kalash yatra واجپئی کی استھی کلش یاترا پر اعظم خان نے کہا : ایسا احترام ملے تو آج ہی مرنا پسند – News18 Urdu

واجپئی کی استھی کلش یاترا پر اعظم خان نے کہا : ایسا احترام ملے تو آج ہی مرنا پسند

اگر مجھے کہیں سے بھی یہ پتہ چل جائے کہ موت کے بعد مجھے اتنا ( واجپئی کی طرح ) اعزاز ملے گا تو میں آج ہی مرنے کیلئے تیار ہوں

Aug 26, 2018 08:15 PM IST | Updated on: Aug 26, 2018 08:15 PM IST

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی استھی کلش یاترا پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے اتوار کو پھر سے متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم واجپئی کے انتقال کے بعد نکالی جارہی استھی کلش یاترا پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کہیں سے بھی یہ پتہ چل جائے کہ موت کے بعد مجھے اتنا ( واجپئی کی طرح ) اعزاز ملے گا تو میں آج ہی مرنے کیلئے تیار ہوں ۔

رامپور سے سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی اعظم خان نے کہا کہ اگر اٹل جی کو اپنی زندگی میں یہ پتہ چل جاتا کہ ان کے مرنے کے بعد انکا اتنا احترام ہوگا تو مالک سے کچھ اور ہی دعا کرتے ۔ وہیں انتخابی ایشوز پر بولتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ بی جے پی کے پاس گئو رکشا ، گنگا کی صفائی اور مندر ایشو ہے ۔

واجپئی کی استھی کلش یاترا پر اعظم خان نے کہا : ایسا احترام ملے تو آج ہی مرنا پسند

اعظم خان

اس سے پہلے جمعرات کو لکھنو میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی استھی کلش یاترا گومتی ندی میں استھی ویسرجن کے بعد ختم ہوئی ۔ اس سے پہلے حزب اقتدار اور اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ سبھی لوگوں نے اٹل جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Loading...

Loading...