موب لنچنگ کے واقعات پر بولے اعظم خان، پاکستان نہ جانے کی سزا بھگت رہے ہیں مسلمان

اعظم خان نے موب لنچنگ کے واقعات پر کہا کہ 'ہمارے آباواجداد 1947 میں پاکستان کیوں نہیں گئے؟۔

Jul 20, 2019 11:33 AM IST | Updated on: Jul 20, 2019 11:47 AM IST
موب لنچنگ کے واقعات پر بولے اعظم خان، پاکستان نہ جانے کی سزا بھگت رہے ہیں مسلمان

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رامپور سے ایم پی اعظم خان نے موب لنچنگ کے واقعات پر ایک متنازع بیان دیا ہے۔ ان واقعات کو لیکر سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، 'ہمارے  آبا واجداد 1947 میں پاکستان کیوں نہیں گئے۔ اب جو ہوگا اسے سہنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کیلئے مولانا آزاد، جواہر لال نہرو، سردار بلبھ بھائی پٹیل اور باپو سے سوال پوچھا جانا چاہئے کیونکہ ان کے کہنے پر مسلمان ہندستان میں رک گئے'۔

ملک میں مسلسل ہو رہی موب لنچنگ کے واقعات پر بولتے ہوئے اعظم خان نے کہا 'ٰیہ ایک ایسی سزا ہے جو 1947 سے ہی مسلمانوں کو مل رہی ہے۔ مسلم جہاں بھی جائیں گے انہیں یہ جھیلنا پڑے گا۔ ہمارے آبا واجداد پاکستان کیوں نہیں گئے اس کو مولانا آزاد، جواہر لال نہرو، سردار بلبھ بھائی پٹیل اور باپو سے پوچھنا چاہئے ۔ ان لوگوں نے مسلمانوں کیلئے سکیورٹی کا وعدہ کیا تھا'۔

اپنے بیانوں سے ہمیشہ میڈیا کی سرخیاں بٹورنے والے اعظم خان کا یہ بیان بہار کے چھپرا میں ہوئے واقعے کے بعد آیا ہے۔ یہاں کے بنیا پور بلاک میں گاؤں والوں نے مویشی چوری  کے شک میں تین لوگوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ ملک میں جمعہ کو موب لنچنگ کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔

Loading...