بنگلورو کی مسجد عیدگاہ بلال میں اعتکاف کا روح پرورمنظر، تقریبا ڈیڑھ ہزار افراد کر رہے ہیں اعتکاف– News18 Urdu

بنگلورو کی مسجد عیدگاہ بلال میں اعتکاف کا روح پرورمنظر، تقریبا ڈیڑھ ہزار افراد کر رہے ہیں اعتکاف

بنگلورو کی مسجد عیدگاہ بلال میں اعتکاف کا روح پرور منظر دیکھنے کومل رہا ہے۔ اس مسجد میں بیک وقت ڈیڑھ ہزار افراد اعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

Jun 04, 2019 03:20 PM IST | Updated on: Jun 04, 2019 04:32 PM IST

رمضان کا مقدس اور مبارک مہینہ اب ہم سے جدا ہورہا ہے۔ بنگلورو کی مسجد عیدگاہ بلال میں تقریبا ڈیڑھ ہزارافراد کامیابی کے ساتھ اپنا اعتکاف مکمل کررہے ہیں۔

بنگلورو کی مسجد عیدگاہ بلال میں اعتکاف کا روح پرور منظر دیکھنے کومل رہا ہے۔ اس مسجد میں بیک وقت ڈیڑھ ہزار افراد اعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ملک کے ممتاز عالم دین مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی کی رہنمائی میں گزشتہ تین سالوں سے یہاں اجتماعی اعتکاف کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے سے قبل آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ معتکفین کو مدعو کیاجاتا ہے۔ ملک بھر سے منتخب افراد یہاں آتے ہیں اور رمضان کی خصوصی عبادت اعتکاف کوانجام دیتے ہیں۔

مسجد عیدگاہ بلال کی کمیٹی اعتکاف کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کرتی ہے۔ سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام اور دیگر ہرطرح کی سہولت  فراہم کی جاتی ہے۔ مسجد کمیٹی اور محلے کے نوجوان دل و جان سے معتکفین کی خدمت انجام دیتے ہیں۔

رمضان کی خصوصی عبادت اعتکاف میں بندہ مومن کچھ وقت کیلئے دنیا کی مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ رب العزت کی عبادتوں میں وقف کرتا ہے۔ انسان کی اصلاح اور فلاح سے متعلق اعتکاف کے اس عمل سے کئی لوگ استفادہ کررہے ہیں۔

Loading...

Loading...