رنجیت کمار کا سالیسٹر جنرل کے عہدے سے استعفی– News18 Urdu

رنجیت کمار کا سالیسٹر جنرل کے عہدے سے استعفی

ملک کے سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

Oct 20, 2017 02:34 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 02:34 PM IST

نئی دہلی: ملک کے سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ مسٹر کمار نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے اور اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارناچاہتے ہیں۔ انہیں 7 جون 2014 سے تین سال کے لئے سالیسٹر جنرل بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد اس سال جون میں ان کی میعاد میں اگلے حکم تک توسیع کی گئی تھی۔

مسٹر کمار نے مسٹر موہن پراسرن کی جگہ لیا تھا جس نے قومی جمہوری اتحاد حکومت کے آنے پر عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ قبل ازیں مسٹر مکل روہتگی نے کچھ مہینے پہلے اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

رنجیت کمار کا سالیسٹر جنرل کے عہدے سے استعفی

Loading...

Loading...