rashtariya janta dal releases its manifesto for general elections 2019 na آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری، آبادی کے تناسب سے ریزرویشن کا فیصد بڑھانے پر زور– News18 Urdu

آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری، آبادی کے تناسب سے ریزرویشن کا فیصد بڑھانے پر زور

پٹنہ واقع پارٹی دفتر میں تیجسوی یادو سمیت پارٹی کے بڑے لیڈران نے یہ انتخابی منشور جاری کیا۔

Apr 08, 2019 11:31 AM IST | Updated on: Apr 08, 2019 11:31 AM IST

راشٹریہ جنتا دل نے لوک سبھا الیکشن کو لے کر اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ پٹنہ واقع پارٹی دفتر میں تیجسوی یادو سمیت پارٹی کے بڑے لیڈران نے یہ منشور جاری کیا۔ اس موقع پر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم سماجی انصاف کی سمت میں منزل حاصل کریں گے۔ اس ہدف کو حاصل کریں گے جسے بابا صاحب امبیڈکر نے دیا تھا اور میرے والد لالو پرساد یادو نے غریبوں کی بھلائی کے لئے دیکھا تھا۔

آ ر جے ڈی نے اپنے منشور میں جہاں ایک طرف پرائیویٹ کمپنیوں میں ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے وہیں اس کا بھی وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے پر وہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرائے گی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے ریزرویشن کا فیصد بڑھنا چاہئے۔

آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری، آبادی کے تناسب سے ریزرویشن کا فیصد بڑھانے پر زور

پارٹی کا منشور جاری کرتے آر جے ڈی لیڈران

اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اپنے منشور میں منڈل کمیشن کی رپورٹ سے متعلق سفارشات نافذ کرنے، سرکاری ملازمتوں میں ترقی میں ریزرویشن سسٹم جاری رکھنے ، ریزرویشن کے 200 پوائنٹ روسٹر کو نافذ کرنے کے ساتھ ہی بہوجن سماج کا ریزرویشن یقینی بنانے کی بات کہی ہے۔

Loading...