ہندوستان نےکہا - دہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہا ہے حافظ سعید، پاکستان کارروائی کرے، دکھاوا نہیں

ہندوستان نے پاکستان کی خبرلیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حافظ سعید کی تنظیم دہشت گردوں کو کیسے ٹریننگ دیتی ہے، یہ پوری دنیا کو پتہ ہے، اب دکھاوا نہیں کارروائی کرنی ہوگی۔

Jul 18, 2019 10:39 PM IST | Updated on: Jul 18, 2019 10:44 PM IST
ہندوستان نےکہا - دہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہا ہے حافظ سعید، پاکستان کارروائی کرے، دکھاوا نہیں

ہندوستان نےکلبھوشن جادھواورحافظ سعید معاملے میں پاکستان کوکارروائی کرنےکے لئے کہا ہے۔

پاکستان کو ایک بارپھرشرمندہ ہونا پڑا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنےایک بارپھرسے پاکستان کوڈانٹ لگائی ہے۔ انہوں نے حافظ سعید کی گرفتاری کو دکھاوا کہا ہےکہ کلبھوشن جادھو کے معاملے میں بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان سے فوراً ایکشن لینے کی بات کہی ہے۔

رویش کمارنے یہ بھی کہا ہے کہ اس بارجوحافظ سعید کی گرفتاری ہوئی ہے، اس باردیکھنا ہوگا کہ پاکستان کتنا حساس ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دکھاوا کی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حافظ سعید کی جوتنظیم ہے، وہ دہشت گردوں کوکیسے ٹریننگ دیتا ہے، سب کو پتہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کوواضح پیغام دیا ہے کہ دکھاوٹی کارروائی کرنے سے نہیں چلےگا، اگرکچھ ٹھوس کارروائی ہوگی توہمیں بھی پتہ چلےگا۔

Loading...

کلبھوشن جادھو پروزارت خارجہ کا بیان

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے پاکستان میں قید ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو پربدھ کو بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے) کے فیصلے کوآخری بتایا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اس کےلئے رکاوٹ ہے کہ وہ فیصلے کے مطابق کارروائی کرے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فیصلے کے خلاف اپیل نہیں ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کوکلبھوشن کوہندوستانی سفارت خانےسے رابطہ میں رہنے اور وکیل مہیا کرائے جانےجیسی سہولیات فوراً دینی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کویہ کارروائیاں آئی سی جےکےفیصلےکے بعد پاکستان کو فوراً کارروائی کرنی ہوگی۔

حافظ سعید کی گرفتاری ایک ڈراما

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنےکہا ہےکہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے حافظ سعید کوگرفتارکئے جانے کی رپورٹ دیکھی ہے، کہ حافظ سعید کی گرفتاری کی۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کےترجمان نے پاکستان کےاس قدم کوایک ڈراما قراردیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کسی بھی حادثہ کےبعد اسے پہلے گرفتارکیا جاتا ہے، پھرکسی وجہ سے رہا کردیا جاتا ہے۔ 2001 سے 8 باراس طرح کی ڈرل کئی بارہوچکی ہے، جس میں پہلے حافظ سعید کی گرفتاری کی گئی اورپھرسےاسے رہائی دے دی گئی۔

دراندازی کرانے میں مدد کرتی ہے پاکستانی فوج

اس کے علاوہ وزارت دفاع کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ذریعہ دہشت گردوں کے گروپوں کومسلسل ہندوستان میں دراندازی کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی دراندازی کوممکن بنانےکےلئےجموں وکشمیرکے کئی علاقوں میں سرحد پارسے زبردست گولی باری کی جاتی ہے۔ ہندوستانی فوج بھی ایسے حالات میں مناسب قدم اٹھاتی ہے۔

Loading...