ہندوستانیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے ویزا قوانین میں نرمی– News18 Urdu

ہندوستانیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے ویزا قوانین میں نرمی

متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ارادے سے ہندوستانی شہریوں کے لئے ویزا کے قواعد و ضوابط کو مزید نرم کردیا ہے۔

Sep 14, 2017 11:44 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 11:44 PM IST

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ارادے سے ہندوستانی شہریوں کے لئے ویزا کے قواعد و ضوابط کو مزید نرم کردیا ہے۔ نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر احمد البانہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ریزیڈنٹ پرمٹ والے ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈروں کی آمد و رفت پر ویزا کے قواعد میں مزید نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کو کل ہی کابینہ نے منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کے شیخ زائدالنہیا ن کے ہندوستان کے دورے پر دونوں ممالک کے درمیان متفقہ معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے۔

Loading...

ہندوستانیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے ویزا قوانین میں نرمی
Loading...