دہلی۔ این سی آر میں موسم ہوا خوشگوار، تیز ہوا اور آندھی کے ساتھ بارش

پیر کی صبح سے ہی دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات کا اندازہ تھا کہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جا سکتی ہے۔

Jul 15, 2019 04:47 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 05:09 PM IST
دہلی۔ این سی آر میں موسم ہوا خوشگوار، تیز ہوا اور آندھی کے ساتھ بارش

دہلی۔ این سی آر میں چھایا اندھیرا، آندھی کے ساتھ ہو رہی ہے بارش

پچھلے کئی دنوں سے شدید گرمی کا سامنا کر رہے قومی راجدھانی دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پیر کی شام کو موسم خوشگوار ہو گیا۔ تیز ہوا اور آندھی کے ساتھ ۔ ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ پیر کی صبح سے ہی دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات کا اندازہ تھا کہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جا سکتی ہے۔

دہلی۔ این سی آر میں موسم کا مزاج بدلنے سے لوگوں کو کافی راحت ملی ہے۔ پیر کی شام آندھی آنے کے بعد دہلی۔ این سی آر کے کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا اور دھول سے آسمان پیلا ہو گیا۔ لوگوں کو دن میں اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس جلانے پر مجبور ہونا پڑا۔

Loading...

محکمہ موسمیات نے 15 جولائی سے ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جولائی میں دہلی میں اب تک 56.5 ملی میٹر بارش ہو جانی چاہئے تھی، لیکن 28.8 ملی میٹر بارش ہی ہوئی ہے جو کہ 53 فیصد تک کم ہے۔ حالانکہ جولائی کے آخری ہفتہ میں زوردار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Loading...