rishi kumar shukla to be new cbi chief رشی کمار شکلا بنے سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر – News18 Urdu

رشی کمار شکلا بنے سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر

کئی ہفتوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کا فیصلے کرتے ہوئے انڈین پولیس سروس کے افسر اور مدھیہ پردیش کے سابق ڈی جی پی رشی کمار شکلا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Feb 02, 2019 07:22 PM IST | Updated on: Feb 02, 2019 07:22 PM IST

کئی ہفتوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کا فیصلے کرتے ہوئے انڈین پولیس سروس کے افسر اور مدھیہ پردیش کے سابق ڈی جی پی رشی کمار شکلا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مرکزی کابینہ کی تقرری سے متعلق کمیٹی نے دہلی پولیس اسٹبلیشمنٹ ایکٹ 1946 کے تحت تشکیل کمیٹی کے بھیجے گئے ناموں کے پینل کی بنیاد پر مسٹر شکلا کو سی بی آئی کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ مسٹر شکلا سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر آلوک ورما کی جگہ لیں گے۔ مسٹر ورما کو تنازعات کی وجہ سے پہلے چھٹی پر بھیجا گیا تھا اور بعد ازاں ان کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

رشی کمار شکلا بنے سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر

رشی کمار شکلا ۔ فوٹو : پی ٹی آئی ۔

مسٹر شکلا کی تقرری دو سال کے لیے ہوئی ہے جو ان کے چارج سنبھالنے کے وقت سے شروع ہوگی۔ رشی کمار شکلامدھیہ پردیش کیڈر کے 1983 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں ۔ ابھی تک وہ مدھیہ پردیش پولیس ہاوسنگ بورڈ میں ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔

Loading...

Loading...