رابرٹ واڈرا سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ، ای ڈی نے طلب کئے 40 سوالوں کے جواب، آج پھر ہوگی پیشی– News18 Urdu

رابرٹ واڈرا سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ، ای ڈی نے طلب کئے 40 سوالوں کے جواب، آج پھر ہوگی پیشی

Feb 07, 2019 07:15 AM IST | Updated on: Feb 07, 2019 09:37 AM IST

منی لانڈرنگ کےایک معاملے میں رابرٹ واڈرا ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ یہاں ان سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق رابرٹ واڈرا سے 40 سے زیادہ سوال پوچھے گئے۔ اس دوران واڈرا نے لندن میں کسی بھی طرح کی املاک ہونے سے انکار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا سنجے بھنڈاری سے کوئی لینا۔ دینا نہیں ہے۔ بھنڈاری سنٹیک انٹر نیشن کے مالک ہیں اور واڈرا کی ان سے دوستی رہی ہے۔ منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی واڈرا سے جمعرات کی صبح 10:30 بجے پھر سے پوچھ گچھ کرے گی۔

Loading...

Loading...