منی لانڈرنگ کیس : رابرٹ واڈرا کی عبوری ضمانت 2 مارچ تک بڑھی

منی لانڈرنگ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا کررہے کانگریس صدر راہل گاندھی کے برادر نسبتی رابرٹ واڈر اکو ہفتہ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے راحت مل گئی۔

Feb 16, 2019 07:48 PM IST | Updated on: Feb 16, 2019 07:48 PM IST
منی لانڈرنگ کیس : رابرٹ واڈرا کی عبوری ضمانت 2 مارچ تک بڑھی

منی لانڈرنگ کیس : رابرٹ واڈرا کی عبوری ضمانت 2 مارچ تک بڑھی

منی لانڈرنگ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی تفتیش کا سامنا کررہے کانگریس صدر راہل گاندھی کے برادر نسبتی رابرٹ واڈر اکو ہفتہ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے راحت مل گئی۔عدالت نے واڈرا اور اس معاملہ میں ایک دیگر ملزم منوج اروڑہ کو عبوری ضمانت کی مدت 2مارچ تک بڑھا دی ہے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران واڈرا کی گرفتار ی پر 16فروری تک روک لگائی تھی۔آج اس معاملہ پر سماعت کیلئے واڈرا عدالت پہنچے۔ واڈرا پر یہ معاملہ لندن کے-12- برائنسٹن اسکوائر میں واقع ایک اثاثہ سے جڑا ہوا ہے۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ 19لاکھ پاؤنڈ کی اس املاک کے اصل مالک واڈرا ہیں۔

ای ڈی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ واڈرا کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔ وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ واڈرا لگاتار سیاسی بدلے سے کارروائی کا الزام لگارہے ہیں۔عدالت میں پیش وکیل کے ٹی ایس تلسی نے یقین دہانی کرائی کہ واڈرا پوچھ گچھ میں مکمل تعاون کریں گے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے واڈرا اور اروڑہ کی عبوری ضمانت دو مارچ تک بڑھادی اور یہ بھی حکم دیا کہ ضرورت پڑنے پر دونوں کو ای ڈی کے سامنے حاضر ہونا ہوگا۔

Loading...

Loading...