اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی اور امام کونسل کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی– News18 Urdu

اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی اور امام کونسل کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی

ایس ڈی پی آئی اور آل انڈیا امام کونسل کے اشتراک سے اورنگ آباد میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

Sep 14, 2017 11:26 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 11:26 PM IST

اورنگ آباد: ایس ڈی پی آئی اور آل انڈیا امام کونسل کے اشتراک سے اورنگ آباد میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں گوری لنکیش قتل کیس کی سی بی آئی جانچ اور سابق را افسر آر ایس این سنگھ کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی اورآل انڈیا امام کونسل کے بینر تلے چمپا چوک تا ضلع کلکٹر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یگانگت کیا گیا اورحکومت ہند سے متاثرین کے لیے فوری طور پر سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی اور امام کونسل کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی

ریلی میں سابق را آفسر آرایس این سنگھ پر پیغمبراسلام حضرت محمد کی شان میں گستاخی کا الزام عائد کرتےہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ بے باک صحافی گوری لنکیش کے قاتلوں کی گرفتاری اور معاملہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا گیا۔

Loading...

Loading...