rss leader bhaiya ji joshi says in ram mandir will be built in 2025 in ayodhya– News18 Urdu

آرایس ایس لیڈربھیا جی جوشی نےکہا 'رام مندرکی تعمیراجودھیا میں 2025 میں ہوگی'۔

بھیا جی جوشی نے بعد میں 2025 میں رام مندرتعمیر کی بات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ آج تعمیرشروع ہوگی تب 2025 تک تعمیرمکمل ہوگی۔

Jan 18, 2019 07:51 PM IST | Updated on: Jan 18, 2019 07:52 PM IST

آرایس ایس جنرل سکریٹری بھیا جی جوشی نے پریاگ راج کے کنبھ میلے میں وشوہندو پریشد کے ایک پروگرام میں کہا کہ اجودھیا میں رام مندر2025 یعنی آئندہ لوک سبھا الیکشن کے ایک سال بعد تعمیرہوجائے گی۔ حالانکہ اس بیان کے بعد میڈیا سے بات چیت میں بھیا جی جوشی نے 2025 میں رام مندرتعمیر کی بات کوخارج بھی کیا۔

نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق بھیا جی جوشی نے کہا  "1952 میں سومناتھ مندرکے قیام کےساتھ ملک تیزرفتارسے آگے بڑھا۔ 2025 میں رام جنم بھومی کے اوپرمندربننے کے بعد پھرملک کوایک رفتارحاصل ہونے والی ہے۔ اجودھیا میں مندرتعمیرکے بعد ملک آئندہ 150 سالوں کے لئے دولت حاصل حاصل کرے گا"۔

آرایس ایس لیڈربھیا جی جوشی نےکہا 'رام مندرکی تعمیراجودھیا میں 2025 میں ہوگی'۔

آرایس ایس لیڈربھیا جی جوشی: فائل فوٹو

حالانکہ اس بیان کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے 2025 میں رام مندرتعمیر کی بات کو خارج بھی کیا۔ انہوں نے کہا "مندربنے یہ ہماری مرضی ہے۔ 2025 تک تعمیر کا کام پورا ہونا چاہئے۔ یہ ہماری مرضی ہے۔ یہ حکومت کو طے کرنا ہے۔ 2025 میں شروع کرنے کی بات نہیں کی ہے۔ اگررام مندرکی تعمیرآج شروع ہوگی تو پانچ سالوں میں ہوگی"۔