بہار میں شکست کے لئے سادھوی نرنجن جیوتی نے بھی بی جے پی ہائی کمان پر کیا حملہ– News18 Urdu

بہار میں شکست کے لئے سادھوی نرنجن جیوتی نے بھی بی جے پی ہائی کمان پر کیا حملہ

فتح پور۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر شپ پر حملہ کیا اور بہار اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی شرمناک شکست کو بہار میں انتخابی امیدواروں کے لئے ٹکٹوں کی غیر مناسب تقسیم سے منسوب کیا ۔

Nov 12, 2015 09:04 AM IST | Updated on: Nov 12, 2015 09:06 AM IST

فتح پور۔  فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے بھی  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر شپ پر حملہ کیا اور بہار اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی شرمناک شکست کو بہار میں انتخابی امیدواروں کے لئے ٹکٹوں کی غیر مناسب تقسیم سے منسوب کیا ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بہار الیکشن میں پارٹی کے پرانے رضا کاروں کو نظرانداز کرکے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا جس کے سبب پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بہار میں شکست کے لئے سادھوی نرنجن جیوتی نے بھی بی جے پی ہائی کمان پر کیا حملہ

انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی کی قیادت نے بہار کے بیشتر ممبران پارلیمنٹ کو نظرانداز کیا جس کے سبب بہار اسمبلی الیکشن میں پارٹی کو غیر متوقع ہزیمت اٹھانی پڑی۔

 نرجن جیوتی نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل کے دوران پارٹی کے پرانے لیڈروں کو دور رکھا گیاتھا۔ انہوں نے اس کے علاوہ بہار الیکشن میں شکست کے لئے وہی موقف پیش کیا جو لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، شتروگھن سنہا اور بھولا سنگھ نے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی شکست بدقسمتی ہے ۔ کل  یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے   انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہار کی شکست کے حقیقی اسباب کا پتہ لگانے کے لئے تجزیہ اور لیڈر شپ کی خود احتسابی وقت کا تقاضا ہے۔

Loading...

Loading...