sajjad ghani lone attack on pdp national conference and congress– News18 Urdu

تمام سیاسی جماعتوں نے جموں وکشمیرکا بیڑہ غرق کردیا: سجادغنی لون

پیپلزکانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے آج پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کوبیک وقت نشانہ بناتے ہوئے ریاستی عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائدکیا۔

Dec 25, 2018 09:12 PM IST | Updated on: Dec 25, 2018 09:13 PM IST

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے آج پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو بیک وقت نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے ریاست کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس پر ریاست کی خودمختاری کو کمزورکرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اٹانومی پر بھی ریاستی عوام کو فریب دیا ہے اور آج بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے بھی ریاستی عوام کےساتھ کوئی بھلا نہیں کیا اور سبز باغ دکھا کردھوکہ دہی سے کام کیا۔ جبکہ کانگریس جماعت ہی ریاست کی خصوصی پوزیشن کو کمزورکرنے کی ذمہ دار ہے، ان باتوں کا اظہارسجا دغنی لون نے آج انوارانمنٹ ہال میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

تمام سیاسی جماعتوں نے جموں وکشمیرکا بیڑہ غرق کردیا: سجادغنی لون

پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون کپواڑہ میں پارٹی کے جلسے کو خطاب کرتے۔

Loading...

اس موقع پردیگر جماعتوں کے کئی ایک سرپنچ پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئےاورسجاد غنی لون نےان کا والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے پیپلزکانفرنس آئندہ انتخابات میں بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، لہٰذا ورکرمزید محنت جاری رکھیں۔ اس موقع پران کے ہمراہ عرفان پنڈت پوری، عاشق حسین شیخ اوردیگر سرکارہ کارکنان بھی موجود تھے۔

Loading...