salman khan denied to contest indore seat or campaigning in loksabha election 2019– News18 Urdu

اندورسےلوک سبھا الیکشن لڑیں گے یا نہیں؟ سلمان خان نے دیا یہ بیان

گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کانگریس سکریٹری راکیش یادونے بیان دیا تھا کہ سلمان خان کےنام پرکانگریس پارٹی میں منتھن چل رہا ہے۔

Mar 21, 2019 07:36 PM IST | Updated on: Mar 21, 2019 07:36 PM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارسلمان خان نےجمعرات کوکہا کہ وہ نہ تو لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گےاورنہ ہی کسی کے لئےانتخابی تشہیرکریں گے۔ اداکارنےسوشل میڈیا پرلکھا ’افواہوں کے برعکس میں الیکشن نہیں لڑوں گا اورنہ ہی کسی سیاسی پارٹی کی انتخابی تشہیرکروں گا‘۔

سلمان خان کا یہ بیان ان رپورٹوں کے بعد آیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ کانگریس مدھیہ پردیش یونٹ انھیں اندورمیں انتخابی تشہیرکرنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس دوران یہ بھی خبرآئی تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوربھی کانگریس کے ٹکٹ پربھوپال سےقسمت آزماسکتی ہیں۔

اندورسےلوک سبھا الیکشن لڑیں گے یا نہیں؟ سلمان خان نے دیا یہ بیان

سلمان خان: فائل فوٹو

Loading...

قبل ازیں جمعرات کووزیراعظم نریندرمودی کے بالی ووڈ ہستیوں میں عام انتخابات میں اپنے حامیوں سے ووٹ ڈالنے کے لئے بیداری لانےکی اپیل پرسلمان خان نے نریندرمودی کے ٹوئٹ کا ذکرکرتے ہوئےلکھا ’ہم جمہوریت میں ہیں اورہرہندوستانی کا حق ہے کہ وہ ووٹ ڈالے، میں ان تمام ہندوستانیوں سےگزارش کرتا ہوں، جو ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں کہ وہ اپنے ووٹ ڈالنے کے حق کا استعمال کریں اورحکومت بنانے میں حصہ لیں‘۔

Loading...