samajwadi party gives ticket to dr shafiqur rahman barq from sanbhal and tabssum hasan from kairana in 2019 lok sabha elections– News18 Urdu

سماجوادی پارٹی کے مزید چارامیدواروں کا اعلان، ڈاکٹرشفیق الرحمن برق سنبھل سےاورکیرانہ سے تبسم حسن ہوں گےامیدوار

سنبھل سےملائم سنگھ یادو کی بہواپرنا یادو کوالیکشن لڑانے کی بات سامنے آرہی تھی، لیکن ڈاکٹرشفیق الرحمن برق کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے اکھلیش یادونے ان پربھروسہ جتایا ہے۔

Mar 15, 2019 05:42 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 05:42 PM IST

سماجوادی پارٹی نے جمعہ کو لوک سبھا الیکشن کے لئے مزید چارامیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ سماجوادی پارٹی کی طرف سے جاری چوتھی لسٹ میں گونڈہ سیٹ سے ونود کمارسنگھ عرف پنڈت سنگھ کو ٹکٹ ملا ہے۔ بارہ بنکی سے رام ساگرراوت، کیرانہ سے موجودہ ممبرپارلیمنٹ تبسم حسن اورسنبھل سےسابق ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹرشفیق الرحمن برق کو امیدواربنایا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ سنبھل سے اپرنا یادو کو الیکشن لڑانے کی بات سامنے آرہی تھی۔ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ اس بار اس سیٹ سے یادوخاندان کا رکن میدان پراترے گا۔ اپرنا یادو نے بھی کہا تھا کہ ان کے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کافیصلہ ملائم سنگھ یادواوراکھلیش یادو کے ہاتھ میں ہے۔

سماجوادی پارٹی کے مزید چارامیدواروں کا اعلان، ڈاکٹرشفیق الرحمن برق سنبھل سےاورکیرانہ سے تبسم حسن ہوں گےامیدوار

ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کو سنبھل سے سماجوادی پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Loading...

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو نےاپرنا کے لئےٹکٹ کی بھی سفارش کی تھی، لیکن اب اس سیٹ سے سماجوادی پارٹی نے سابق ممبرپارلیمنٹ اورمسلم قدآورلیڈرڈاکٹر شفیق الرحمن برق کو امیدواراعلان کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی نے ابھی تک تکل 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ مین پوری سے ملائم سنگھ یادو، فیروزآباد سے اکشے یادو، بدایوں سے دھرمیندریادو، اٹاہ سے کملیش کٹھیریا، رابرٹس گنج سے بھلال کول، بہرائچ سے شبیربالمیکی، قنون سے ڈمپل یادو، لکھیم پورکھیری سے پوروی ورما، ہردوئی سے اوشا ورما، ہاتھرس سے رام جی لال سمن اورمرزا پورسے راجندرایس وند کو میدان میں اتارا ہے۔ واضح رہے کہ بی ایس پی اورآرایل ڈی کے ساتھ اتحاد کے تحت سماجوادی پارٹی 37 لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہے۔

Loading...