sambit patra viral photo kneeling on pakistan flag turns out to be fake ns– News18 Urdu

پاکستانی جھنڈے پرسجدہ ریزہوگئےتھےسنبت پاترا؟ جانیں وائرل تصویرکی سچائی

سنبت پاترا کی اس فوٹوکو 8 اپریل کو فیس بک پرپوسٹ کیا گیا تھا، اس میں نظرآرہا ہے کہ وہ اسٹیج پرہیں اورسامنے ریلی میں آئےلوگوں کا ہجوم ہے۔

Apr 15, 2019 09:36 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 09:36 PM IST

گزشتہ کچھ وقت سے سوشل میڈیا پربی جے پی کے ترجمان اورپوری لوک سبھا سیٹ سے امیدوارسنبت پاترا کی ایک تصویروائرل ہورہی ہے۔ اس تصویرکےذریعہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایک ریلی کے دوران سنبت پاترا پاکستانی جھنڈے کوسرجھکا کراحترام کررہے ہیں۔

فوٹومیں نظرآرہا ہےکہ وہ اسٹیج پرہیں اورسامنے ریلی میں آئے لوگوں کا ہجوم ہے۔ سنبت یاترا کی اس فوٹوکو8 اپریل کوفیس بک پرپوسٹ کیا گیا تھا، جس  فیس بک پیج کے ذریعہ یہ فوٹوپوسٹ کی گئی ہے، اس کے50 ہزارسے زیادہ فالورس ہیں۔

پاکستانی جھنڈے پرسجدہ ریزہوگئےتھےسنبت پاترا؟ جانیں وائرل تصویرکی سچائی

سنبت پاترا: فائل فوٹو

Loading...

اس تصویرکےساتھ پیج پرلکھا گیا ہے،"سنبت پاتراپاکستانی جھنڈے کوسجدہ کررہے ہیں۔ یہ شرمناک ہےکہ پوری میں ووٹ پانےکے لئےبی جے پی نے ایسی شرمناک حرکت کی ہے۔ کہا جارہا ہےکہ بنگال سےبہت سے ووٹریہاں آگئے ہیں، انہیں اپنی طرف راغب کرنےکےلئےسنبت پاترا ایسا کررہےہیں"۔

pakistani

نیوز18 نےجب اس فوٹوکی پڑتال کی توپتہ چلا کہ یہ فوٹو فرضی ہے۔ اسے فوٹوشاپ کرکے فیس بک پرپوسٹ کیا گیا تھا۔ دراصل 7 اپریل کوخود سنبت پاترا نےاپنےآفیشیل ٹوئٹرہینڈل سےایک ریلی کی فوٹوپوسٹ کی تھی۔ اسی فوٹوکےساتھ چھیڑچھاڑکی گئی ہے۔

Loading...