ستنا میں بھاری بارش کی وجہ سے تین منزلہ عمارت منہدم ، 40 افراد کے دبنے کا خدشہ– News18 Urdu

ستنا میں بھاری بارش کی وجہ سے تین منزلہ عمارت منہدم ، 40 افراد کے دبنے کا خدشہ

مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں آج بھاری بارش کی وجہ سے تین منزلہ عمارت کے گرنے سے تقریبا 30 سے ​​40 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Aug 20, 2016 03:25 PM IST | Updated on: Aug 20, 2016 03:25 PM IST

ستنا : مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں آج بھاری بارش کی وجہ سے تین منزلہ عمارت کے گرنے سے تقریبا 30 سے ​​40 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اب تک چھ افراد کو ملبہ سے نکالا جا چکا ہے۔ تقریبا تیس سال پرانی عمارت کی پہلی منزل پر کئی تجارتی ادارے تھے، جو پوری طرح تباہ ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ راحت اور بچاؤ کا کام کررہی ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے بچاؤ کے کام میں بھی کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔

میہر کے سب ڈویژن آفیسر بی ڈی پانڈے نے بتایا کہ آج صبح دیوی روڈ پر واقع ہاؤسنگ بورڈ کی ایک پرانی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی۔ ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ابھی تک کسے کے مرنے کی فی الحال کوئی خبر نہیں ہے۔ مگر تقریبا 30 سے ​​40 افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

ستنا میں بھاری بارش کی وجہ سے تین منزلہ عمارت منہدم ، 40 افراد کے دبنے کا خدشہ

Loading...

Loading...