سیکولر مورچہ پر شیوپال کی وضاحت ، کہا : یہ کوئی نئی پارٹی نہیں بلکہ ایس پی کے اندر ہی بنے گا یہ مورچہ– News18 Urdu

سیکولر مورچہ پر شیوپال کی وضاحت ، کہا : یہ کوئی نئی پارٹی نہیں بلکہ ایس پی کے اندر ہی بنے گا یہ مورچہ

سماج وادی پارٹی کے جسونت نگر سے ممبر اسمبلی شیو پال سنگھ یادو نیا سیکولر مورچہ بنانے کے معاملہ پر اتوار کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی الگ پارٹی نہیں ہو گی

May 07, 2017 01:04 PM IST | Updated on: May 07, 2017 01:04 PM IST

لکھنو : سماج وادی پارٹی کے جسونت نگر سے ممبر اسمبلی شیو پال سنگھ یادو نیا سیکولر مورچہ بنانے کے معاملہ پر اتوار کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی الگ پارٹی نہیں ہو گی ، بلکہ ان سیکولر مورچہ سماجوادی پارٹی میں ہی رہ کر کام کرے گا۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس مورچہ کو لے کر ملائم سنگھ یادو کے بیان کی معلومات ہے اور وہ اس سلسلے میں جلد ہی نیتا جی سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد ہی وہ کچھ کہہ سکتے ہیں۔

دراصل اٹاوہ کے جسونت نگر سے ایس پی کے ممبر اسمبلی شیو پال نے تین ماہ میں سماجوادی سیکولر مورچہ کی تشکیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملائم سنگھ کو مورچہ کا قومی صدر بنانے کا اعلان کیا تھا، جس پر ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے کہا تھا کہ سماج وادی سیکولر مورچہ کے اعلان سے پہلے شیو پال نے ان سے اس معاملہ میں کوئی بات نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کا کوئی بھی رکن نہیں چاہتا کہ 25 سالہ قدیم اس پارٹی میں شگاف پڑے۔ انہوں نے کہا کہ شیو پال سے بات کرکے انہیں منائیں گے۔

سیکولر مورچہ پر شیوپال کی وضاحت ، کہا : یہ کوئی نئی پارٹی نہیں بلکہ ایس پی کے اندر ہی بنے گا یہ مورچہ

ملائم نے کہا تھا کہ خاندان اور پارٹی میں کوئی بھی بکھراو نہیں چاہتا ہے، پارٹی کو تقسیم کر کے اور کمزور کرکے انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ شیو پال کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، لیکن مجھے نہیں پتہ ہے کہ بیٹا اکھلیش اپنے چچا کو کیوں پسند نہیں کرتا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے بھائی کے لئے کھڑے رہیں گے۔

اتوار کو شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ سیکولر مورچہ ہر قیمت پر بنے گا، میں کسی قیمت پر بھی پیچھے نہیں هٹوںگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکولر مورچہ کا بنیادی مقصد سماجی انصاف دلائے گا۔ یہ مورچہ غریبوں اور مظلومو کی لڑائی لڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مورچہ کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے کہ میری رکنیت ختم ہوجائے گی۔

Loading...

Loading...