security forces killed three terrorists involved in pulwama terror attack na جموں وکشمیر میں فوج کو ملی بڑی کامیابی، پلوامہ حملہ کی سازش رچنے والا دہشت گرد ڈھیر– News18 Urdu

جموں وکشمیر میں فوج کو ملی بڑی کامیابی، پلوامہ حملہ کی سازش رچنے والا دہشت گرد ڈھیر!۔

مدثر وہی دہشت گرد ہے جس نے 14 فروری کو سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے کے لئے آئی ڈی پلانٹ کیا تھا

Mar 11, 2019 10:35 AM IST | Updated on: Mar 11, 2019 10:40 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں ہوئے تصادم میں سلامتی دستوں نے جیش کے تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ مدثر وہی دہشت گرد ہے جس نے 14 فروری کو سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے کے لئے آئی ڈی پلانٹ کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مدثر پلوامہ حملہ کی سازش رچنے والے دہشت گردوں میں سے ایک تھا۔

جانچ ایجنسیوں کی مانیں تو مدثر نے دہشت گرد کامران کے ساتھ مل کر پلوامہ حملہ کے لئے ایک آئی ڈی کٹ بنائی تھی۔ یہ کٹ خاص طرح سے گاڑی کے ذریعہ خودکش حملہ کرنے کے لئے بنائی گئی تھی۔ سلامتی دستوں نے کامران کو پلوامہ حملے کے فورا بعد ہی مار گرایا تھا۔ 24 سال کا مدثر ایک سال پہلے ہی جیش میں شامل ہوا تھا۔ اس سے پہلے وہ جیش کا اوور گراونڈ کارکن تھا۔

جموں وکشمیر میں فوج کو ملی بڑی کامیابی، پلوامہ حملہ کی سازش رچنے والا دہشت گرد ڈھیر!۔

علامتی تصویر

Loading...

اس کے علاوہ، سلامتی دستوں نے کل سے جاری تصادم میں جیش کے ایک دیگر دہشت گرد سجاد کو مار گرایا ہے۔ الزام ہے کہ سی آر پی ایف کے قافلہ پر ہوئے حملہ کے لئے سجاد نے گاڑی خریدنے میں مدد کی تھی اور پھر وہ گاڑی کو حملہ کی جگہ لے کر آیا تھا۔ اس کے علاوہ اس تصادم میں ایک پاکستانی دہشت گرد کو بھی مار گرایا گیا ہے۔ جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ ماڈیول کے خلاف یہ اب تک کا سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے۔

بتا دیں کہ علاقہ میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کے بعد سلامتی دستوں نے اتوار کی دیر شام سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔

Loading...