اقوام متحدہ میں وزیرخارجہ کی تقریرپرششی تھرور نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا "ہندوستان سے زیادہ وزیراعظم مودی کا نام لیا"۔

کانگریس ممبرپارلیمنٹ اورسابق وزیرنے سشما سوراج کی تقریرکو بے حدمایوس کن بتایا ہے۔

Oct 02, 2018 09:25 PM IST | Updated on: Oct 02, 2018 09:26 PM IST
اقوام متحدہ میں وزیرخارجہ کی تقریرپرششی تھرور نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا

کانگریس ممبرپارلیمنٹ ششی تھرور۔ فائل فوٹو

کانگریس لیڈراورممبرپارلیمنٹ ششی تھرورنے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یواین جی اے) میں کی گئی تقریرکولے کروزیرخارجہ سشما سوراج  کی تنقید کی ہے۔ تھرور نے وزیرخارجہ کی تقریرکو بے حدمایوس کن بتایا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سشما سوراج نے اپنی تقریرمیں 10 باروزیراعظم نریندرمودی کا نام لیا، لیکن ہندوستان کا ذکرصرف 5 بار کیا۔ کیرل کے تروننت پورم سے ممبرپارلیمنٹ ششی تھرورنے وزیرخارجہ پرطنزکستے ہوئے کہا کہ یواین میں یہ ان کا "تشہیری خطاب" تھا۔

Loading...

ششی تھرورنے سوال کیا کہ وزیرخارجہ یواین میں ملک کی نمائندگی کرنے گئی تھیں یا بی جے پی کا نعرہ دوہرانے؟ کانگریس ممبرپارلیمنٹ نے دعویٰ کیا  "سشما سوراج نے اپنی تقریرکا پہلا حصہ وزیراعظم مودی کو ہی وقف کردیا"۔ سوچھ بھارت مہم، جن دھن اورنیو انڈیا کا ذکرکرتے ہوئے وزیرخارجہ نے تقریباً 10 باروزیراعظم مودی کا نام لیا اورایک طرح سے ان کی بڑائی بیان کی۔

ششی تھرورنے ٹوئٹ کیا "سشما سوراج کی تقریرکو تشہیربتانے کے لئے بی جے پی کے ذریعہ تنقید کئے جانے سے میں خود کوامیرمحسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے اپنی تقریرمیں نریندرمودی کا 10 بارذکرکیا اورہندوستان کا صرف 5 بار نام لیا۔ اگر آپ اقوام متحدہ کا استعمال سیاسی پلیٹ فارم کے طور پرکرتے ہیں، تو آپ جھنڈے کی آڑ میں نہیں چھپ سکتے"۔

اس سے قبل تھرور نے یواین میں وزیرخارجہ سشما سوراج کی تقریر کو "مایوس کن" بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستان کی تخلیقی اور مثبت شبیہ پیش نہیں ہوسکی ۔ تھرور نے الزام لگایا کہ تقریربی جے پی کے رائے دہندگان کو مدنظررکھ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:     موب لنچنگ پر بولے تھرور- ملک میں آج مسلمانوں سے بہتر ہے گائے ہونا

یہ بھی پڑھیں:   ششی تھرورنےکہا "اب ملک میں 'ہندوطالبان' کی شروعات کررہی ہیں بی جے پی اورآرایس ایس"۔

یہ بھی پڑھیں:    ششی تھرور نے کہا: 2019 میں بی جے پی لوٹی تو"ہندو پاکستان" بن جائے گا ہندوستان

 

 

 

Loading...