اجودھیا پہنچے شیعہ وقف بورڈ چیئرمین وسیم رضوی ، رام مندر کی تعمیر کیلئے 10 ہزار روپے کیا عطیہ– News18 Urdu

اجودھیا پہنچے شیعہ وقف بورڈ چیئرمین وسیم رضوی ، رام مندر کی تعمیر کیلئے 10 ہزار روپے کیا عطیہ

شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے رام مندر کی تعمیر کیلئے رام جنم بھومی کاریہ شالا کو 10 ہزار روپے دئے ہیں ۔

Jun 24, 2018 01:31 PM IST | Updated on: Jun 24, 2018 01:34 PM IST

شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے رام مندر کی تعمیر کیلئے رام جنم بھومی کاریہ شالا کو 10 ہزار روپے دئے ہیں ۔ اجودھیا پہنچے وسیم رضوی نے کہا کہ ایک مقدمہ جیتنے سے بہتر ہے کہ کروڑوں رام بھکتوں کے دلوں کو جیتا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر مسلمان ہونے کی وجہ سے وہ آج رام جنم بھومی کاریہ شالا آئے ہیں ۔

وسیم رضوی نے کہا کہ ہم نے عدالت کو تجویز پیش کی ہے کہ لکھنو میں مسجد امن کی تعمیر کی جائے ۔ اپنی حیثیت کے مطابق 10 ہزار روپے آج ہم مندر کی تعمیر کیلئے دے رہے ہیں ، جس دن تعمیر کا کام شروع ہوگا ، اس دن بہت سے سیکولر مسلمان سامنےآئیں گے ، جس کی حیثیت سے جو ہوسکتا ہے ، تعمیر میں مدد کرے گا۔

اجودھیا پہنچے شیعہ وقف بورڈ چیئرمین وسیم رضوی ، رام مندر کی تعمیر کیلئے 10 ہزار روپے کیا عطیہ

وسیم رضوی ۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ وسیم رضوی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ حال ہی میں انہیں وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس پر بھی سیاسی حلقوں میں کافی بحث ہوئی ۔ بتادیں کہ وائی زمرہ کی سیکورٹی میں 10 جوان رہتے ہیں ۔