اب ایم پی میں بھی سبھی مدارس کو یوم آزادی پر پرچم کشائی کی فوٹو گرافی کی ہدایت– News18 Urdu

اب ایم پی میں بھی سبھی مدارس کو یوم آزادی پر پرچم کشائی کی فوٹو گرافی کی ہدایت

مدھیہ پردیش حکومت نے 15 اگست کو ریاست کے تمام مدارس میں قومی پرچم لہرانے اور پرچم کشائی سمیت دوسرے ثقافتی پروگراموں کی فوٹو گرافی کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Aug 12, 2017 09:43 AM IST | Updated on: Aug 12, 2017 12:47 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش حکومت نے 15 اگست کو ریاست کے تمام مدارس میں قومی پرچم لہرانے اور پرچم کشائی سمیت دوسرے ثقافتی پروگراموں کی فوٹو گرافی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ریاستی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین سید امام الدين کی جانب سے مدرسہ انتطامیہ کو بھیجے گئے خط میں یوم آزادی پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے ۔

خط میں لکھا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر اپنے اپنے مدرسے میں قومی پرچم لہرائیں اور ثقافتی پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنائیں ۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے اپنے شہروں میں سبھی مدرسہ منتظمیں اور طلبہ ترنگا ریلی کا انعقاد کریں ۔ خط کے آخر میں سبھی پروگراموں کے فوٹو گراف مدرسہ بورڈ کو ای میل پر بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

اب ایم پی میں بھی سبھی مدارس کو یوم آزادی پر پرچم کشائی کی فوٹو گرافی کی ہدایت

خیال رہے کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت نے بھی ریاست کے سبھی مدارس میں اس مرتبہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے پروگراموں کی ویڈیوگرافی کرانے کی ہدایات جاری کی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایسے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

مدرسہ بورڈ کی جانب سے 3 اگست کو ضلع اقلیتی افسر کو ایک خط بھیجا گیا ہے ۔ اس میں ہدایت دی گئی ہے کہ یوم آزادی پر صبح آٹھ بجے پرچم کشائی اور قومی ترانہ ہوگا ۔  صبح آٹھ بج کر 10 منٹ پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ ان تمام پروگراموں کی فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کراکر ضلع کے اقلیتی افسر کو سونپنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔

Loading...