چپل سے پٹائی کرنے والے ممبر پارلیمنٹ کو ادھو نے کیا طلب، ایئر انڈیا نے لگائی پابندی ، دو ایف آئی آر در ج– News18 Urdu

چپل سے پٹائی کرنے والے ممبر پارلیمنٹ کو ادھو نے کیا طلب، ایئر انڈیا نے لگائی پابندی ، دو ایف آئی آر در ج

ایئر انڈیا کے ملازم کو سیٹ کے معمولی تنازع پر چپل سے پیٹنے والے شیوسینا کے لیڈر رویندر گائیکواڑ چوطرفہ گھر گئے ہیں۔

Mar 23, 2017 08:34 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 10:49 PM IST

نئی دہلی : ایئر انڈیا کے ملازم کو سیٹ کے معمولی تنازع پر چپل سے پیٹنے والے شیوسینا کے لیڈر رویندر گائیکواڑ چوطرفہ گھر گئے ہیں۔ اپنی ہٹ دھرمی اور بے تکے بیان کی وجہ سے چوطرفہ تنقید جھیل رہے گائیکواڑ کو ایک طرف دہلی ایئر پورٹ پر بلیک لسٹ کئے جانے کی بات کہی جا رہی ہے تو دوسری طرف ان کی پارٹی شیوسینا نے بھی ان سے واقعہ کی بابت جواب طلب کیا ہے۔ علاوہ ازیں ان کے خلاف دو ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔ اب ان پر قانونی کارروائی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔

واقعہ کے بعد دہلی ایئر پورٹ کے منیجر هریندر سنگھ نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ایئر انڈیا کے ملازمین مشتعل ہیں، اس لئے ہم نے گائیکواڑ کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ منیجر نے مزید بتایا کہ گائیکواڑ کے خلاف دو ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔ ایک ایف آئی آر متاثرہ ملازم کی جانب سے اور دوسری ایئر انڈیا کی طرف سے دائر کرائی گئی ہے۔

چپل سے پٹائی کرنے والے ممبر پارلیمنٹ کو ادھو نے کیا طلب، ایئر انڈیا نے لگائی پابندی ، دو ایف آئی آر در ج

عموما اس طرح کے واقعات کے بعد اپنے لیڈروں کا دفاع کرنے والی شیوسینا کا بھی تیور اس مرتبہ بدلا ہوا ہے ۔ پارٹی نے اس سلسلے میں گائیکواڑ سے جواب مانگا ہے اور واقعہ کی معلومات دینے کو کہا ہے۔

ادھر گائیکواڑ نے بھی لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اور سول ایوی ایشن کے وزیر سے اس معاملہ میں شکایت کی ہے۔ گائیکواڑ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے سیٹ کو لے کر ایئر انڈیا کے ملازمین سے بات کی، تو وہ ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئے۔

Loading...