سدھارتھ نگر : صدر ایس او شیواكانت کی دلیری کی چرچا ، خود ہی بم کو باؤنڈری سے ہٹا یا– News18 Urdu

سدھارتھ نگر : صدر ایس او شیواكانت کی دلیری کی چرچا ، خود ہی بم کو باؤنڈری سے ہٹا یا

ہیڈ کوارٹر کے بی جے پی لیڈر اور تاجر پریم پرکاش شریواستو کے گھر سے بم برآمد ہونے کے بعد صدر ایس او شیواكانت مشرا کی دلیری کی ہر طرف چرچا ہورہی ہے

May 04, 2017 11:19 PM IST | Updated on: May 04, 2017 11:19 PM IST

سدھارتھ نگر : ہیڈ کوارٹر کے بی جے پی لیڈر اور تاجر پریم پرکاش شریواستو کے گھر سے بم برآمد ہونے کے بعد صدر ایس او شیواكانت مشرا کی دلیری کی ہر طرف چرچا ہورہی ہے۔

خبروں کے مطابق پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی تو ایس او شیواكانت اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ ٹائم بم باؤنڈری پر رکھا تھا، کسی انہونی سے بچانے کے لئے سب سے پہلے انہوں نے بغیر کسی اسپیشلسٹ ٹیم کے بم کو اپنے ہاتھوں سے ہی اگلے خالی پڑی زمین پر پھینک دیا۔ اس کے بعد گورکھپور سے ٹیم کو بلالیا گیا۔

سدھارتھ نگر : صدر ایس او شیواكانت کی دلیری کی چرچا ، خود ہی بم کو باؤنڈری سے ہٹا یا

تاہم بعد میں ایک نیا انکشاف ہوا کہ یہ بم اصلی نہیں بلکہ نقلی تھا ۔ ایس پی ستیندر کمار سنگھ کے مطابق تو یہ ڈمی بم تھا، کسی نے شرارت کی ہے، انہوں نے شرارت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Loading...

Loading...