جے پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی :اب 15 پولیس اسٹیشنوں کے حددومیں دفعہ 144 نافذ۔ انٹرنیٹ خدمات بھی بند

فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد جے پورپولیس نے شہر گلتا گیٹ ، رام گنج ، سبھاش چوک ، مانک چوک ، برہما پوری ، کوتھاولی ، سنجے سرکل ، ناہر گڑھ ، شاستری نگر ، بھٹہ بستی ، آدرش نگر ، موتی ڈنگری ، لال کوٹی ، ٹرانسپورٹ نگراور جواہرنگر میں رات سے دفعہ 144 کا نفاذ کیاگیاہے۔

Aug 14, 2019 09:20 AM IST | Updated on: Aug 14, 2019 09:20 AM IST
جے پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی :اب 15 پولیس اسٹیشنوں کے حددومیں دفعہ  144 نافذ۔ انٹرنیٹ خدمات بھی  بند

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منگل کے عیدگا علاقہ میں پرتشدد واقعات کے بعد منگل کی رات پھر ایک بار حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ہجوم کو قابو میں کرنےکے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔ گزشتہ دو دنوں سے جے پور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور کل رات 30 گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے 15 اسٹیشنوں کے حددو میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات 30 گاڑیوں میں توڑپھوڑ کے بعد دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے واقعات ہوئے۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیاگیا۔

ان علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ

Loading...

فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد جے پورپولیس نے شہر گلتا گیٹ ، رام گنج ، سبھاش چوک ، مانک چوک ، برہما پوری ، کوتھاولی ، سنجے سرکل ، ناہر گڑھ ، شاستری نگر ، بھٹہ بستی ، آدرش نگر ، موتی ڈنگری ، لال کوٹی ، ٹرانسپورٹ نگراور جواہرنگر میں رات سے دفعہ 144 کا نفاذ کیاگیاہے۔

اب تک 5 افراد کی گرفتاری۔ 60 افراد کے خلاف مقدمات درج

پیر کے دن یعنی عیدالالحضیٰ کے موقع پرجے پور کے عیدگاہ علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس نے 5 افراد کوگرفتار کیاگیاتھا اور 60 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ جس کے بعد منگل کے روزدن پرحالات پرامن تھے۔ لیکن منگل کی رات میں حالات ایک بارپھر کشیدہ ہوگئے ۔

افواہوں پرقابوپانے کے لیے انٹرنیٹ خدمات بند

جے پور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔ شہرمیں امن کی برقراری کے لیے ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں ۔پولیس کہناہے کہ جے پور۔ دہلی ہائی پرپتھراؤ کے واقعات کے سے ٹریفک جام رہا۔پولیس نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعہ افواہوں پھیل رہی تھی۔ اس لیے انٹرنیٹ خدمات کو بندکردیاگیاہے۔ پولیس نے کہا کہ شہر میں امن کی برقراری کے لیے ہرممکن اقدام کیاجارہاہے۔ پولیس نے لوگوں سے صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کی برقراری کے لیے راہمورکرنے کی اپیل کی ہے۔

نوٹ - نیوز18 اردو کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے کہ عوام افواہوں پردھیان نہ دیں اور امن کی برقراری کے لیے اپنا تعاون فراہم کریں۔

Loading...