مٹی سے لدا ڈمپر مکان پر پلٹا۔ مسلم کنبہ کے چھ افراد کی موت– News18 Urdu

مٹی سے لدا ڈمپر مکان پر پلٹا۔ مسلم کنبہ کے چھ افراد کی موت

اتر پردیش میں کانپور کے مہاراج پور علاقے میں جمعہ کو دیر رات مٹی سے لدا ڈمپر ایک کچے مکان پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت اور دو زخمی ہوگئے۔

Jun 16, 2018 11:13 AM IST | Updated on: Jun 16, 2018 11:17 AM IST

کانپور:  اتر پردیش میں کانپور کے مہاراج پور علاقے میں جمعہ کو دیر رات مٹی سے لدا ڈمپر ایک کچے مکان پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ رات تقریباً 12:30 بجے فتح پور سے کانپور آرہے مٹی سے بھرا ڈمپر مہاراج پور علاقے میں سڑک کے کنارے بنے کچے مکان پر پلٹ گیا ۔ اس واقعہ سے عید کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گیئں جب ایک مسلم خاندان کے چھ افراد کی موت ہوگئی۔

مٹی سے لدا ڈمپر مکان پر پلٹا۔  مسلم کنبہ کے چھ افراد کی موت

گھر کی تصویر

ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں کلو قریشی (40)، وسیم (25) اس کی اہلیہ یاسمین (23) سمیع کی بیٹی کرینا (16) ، 14سالہ سہانا اور کلو کی بیٹی سلیمن (18) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ حادثے کے شکار تمام افراد فتح پور ضلع کے بندكي علاقے کے راري گاؤں کے رہنے والے تھے اور یہاں کچا مکان بنا کر رہ رہے تھے

Loading...