ہماچل پردیش: عمارت گرنے سے 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد کی موت

اب بھی عمارت کے ملبے سے 7 لوگوں ملبہ سے نکالا جاناہے۔اس کے لیے بچاؤ اورراحت کے کام جاری ہے

Jul 15, 2019 09:21 AM IST | Updated on: Jul 15, 2019 09:30 AM IST
ہماچل پردیش: عمارت گرنے سے 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد کی موت

عمارت کے ملبے سے 7 لوگوں ملبہ سے نکالا جاناہے۔ بچاؤ اورراحت کے کام جاری ہے۔(تصویر:نیوز18)۔

ہماچل پردیش : سولان کے نہان کمار ہَٹی میں عمارت گرنے سے 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک عام شہری بھی شامل ہے۔جبکہ بتایاجارہاہے کہ اب بھی عمارت کے ملبے سے 7 لوگوں ملبہ سے نکالا جاناہے۔اس کے لیے بچاؤ اورراحت کے کام جاری ہے۔واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے سولان میں ایک ہوٹل کی چارمنزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی۔ اس عمارت میں جملہ 34 افراد تھے۔ تاہم 17 فوجی جوانوں اور11 عام شہریوں کوراحت کاری ٹیموں نے بچالیاہے۔

ہماشل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکرنے آج صبح حادثہ کے موقع پر دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت پرراحت اور بچاؤ کے کام شروع کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اوررپورٹ آنے کے بعد ہی وجوہات کا علم ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے زخمیوں کے علاج کے ممکنہ مدد فراہم کی جارہی ہے۔

Loading...

Loading...