soldier-arrested-for-allegedly-selling-secrets-to-isi-pakistan-in-meerut– News18 Urdu

پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں میرٹھ سے کنچن سنگھ نامی فوجی گرفتار

اترپردیش کے میرٹھ سے گرفتارکئے گئے جوان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ تھا۔

Oct 17, 2018 02:37 PM IST | Updated on: Oct 17, 2018 08:27 PM IST

اترپردیش کے میرٹھ سے فوج کے ایک جوان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ جوان پرالزام ہے کہ وہ پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام کنچن سنگھ ہے۔ اس سے کئی اہم اطلاعات ملی ہیں۔ یہ جوان میرٹھ میں سگنل مین کے طورپرتعینات تھا۔

گرفتارکئے گئے جوان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ وہ اتراکھنڈ کا رہنے والا ہے اورگزشتہ 10 ماہ سے پاکستانی لوگوں کے رابطے میں تھا۔ وہ مسلسل پاکستان کے نمبروں پربات کرتا تھا، اس لئے اس پرشک گیا۔

پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں میرٹھ سے کنچن سنگھ نامی فوجی گرفتار

میرٹھ میں فوج کے جوان پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Loading...

تقریباً 3 ماہ قبل مشکوک جوان پرخفیہ نظررکھی گئی، جس میں حیرت انگیزانکشاف ہوئے، جس جوان کو پکڑا گیا ہے وہ 10 سالوں سے فوج میں ہے اوراب اس کے خلاف کورٹ آف انکوائری کی جائے گی۔ اس جوان کی گرفتاری برہموس میں نہیں ہوئی ہے۔ اس پرفوج کی خفیہ اطلاعات پاکستان کو دینے کا الزام ہے۔

اس سے قبل یوپی اے ٹی ایس نے گزشتہ ماہ بی ایس ایف کے ایک سپاہی کو پکڑا تھا۔ سپاہی اتیوچانند کے ذریعہ پتہ لگا تھا کہ آئی ایس آئی  خوبصورت لڑکیوں کی فرضی فیس بک آئی ڈی بناکرجوانوں کو پھنسا رہا ہے اوران کی جاسوسی کروا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جوان نے واٹس ایپ پربھی فوجی دستاویزشیئرکئے ہیں۔ آرمی گزشتہ تین ماہ سے اس کی سرگرمیوں پرنظربنائے ہوئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    برہموس جاسوسی معاملہ: فیس بک پردوپاکستانی خواتین کی فرضی پروفائل کے رابطے میں تھا نشانت اگروال

یہ بھی پڑھیں:     کناڈا میں 17 لاکھ کی نوکری کے لئے نشانت نے لیک کی براہموس کی جانکاری : رپورٹ

یہ بھی پڑھیں:   براہموس یونٹ میں کام کرنے والا مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ نشانت اگروال گرفتار، پاکستان کوفراہم کیں کئی اطلاعات

Loading...