سونیا گاندھی رائے بریلی کے دورے پر– News18 Urdu

سونیا گاندھی رائے بریلی کے دورے پر

رائے بریلی: کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دوروزہ دورے پر آج شام یہاں پہنچیں۔

Apr 17, 2018 07:45 PM IST | Updated on: Apr 17, 2018 07:45 PM IST

رائے بریلی: کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دوروزہ دورے پر آج شام یہاں پہنچیں۔

سونیا گاندھی رائے بریلی کے دورے پر

علامتی تصویر

مسز گاندھی اپنے بیٹے اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ اپنے کارکنان سے ملاقات کریں گی۔21 اپریل کو بی جے پی کی ریلی کے علان کے بعد مسز گاندھی یہاں دوروزہ دورے پر آئیں ہیں۔ اس ریلی کے دوران کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کے اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت کا امکان ہے۔

پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آج شام مسز گاندھی یہاں پہنچ رہی ہیں۔ کل وہ بھوے موئو کے مہمان خانہ میں عوام سے ملاقات کریں گی۔ مسز گاندھی فروری میں میں ہی رائے بریلی آنا چاہتی تھی مگر خراب صحت کے سبب وہ نہیں آسکیں۔

Loading...

مسز گاندھی کے نمائندے کشوری لال شرم نے بتایا کہ وہ دیر شام کو یہاں پہنچ رہی ہیں اور کل تین بجے دہلی واپس چلی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے پارلیمانی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع مانٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حصہ لیں گی۔

Loading...