لوک سبھا ضمنی الیکشن پر اعظم خان نے کہا : ای وی ایم ہوگی تو بی جے پی جیتے گی ، مہر لگے گی تو ایس پی– News18 Urdu

لوک سبھا ضمنی الیکشن پر اعظم خان نے کہا : ای وی ایم ہوگی تو بی جے پی جیتے گی ، مہر لگے گی تو ایس پی

سماجوادی پارٹی کے قداور لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔

Feb 22, 2018 09:41 PM IST | Updated on: Feb 22, 2018 09:41 PM IST

جالون : سماجوادی پارٹی کے قداور لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے اترپردیش میں لوک سبھا کی دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر سوال کھڑا کیا ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر ای وی ایم مشین سے ووٹنگ ہوگی تو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت ہوگی اور اگر بیلٹ پیپر ووٹروں کے ہاتھ میں ہوں گے اور مہر لگے گی تو سماجوادی پارٹی ان دونوں سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔

اس سے پہلے اعظم خان جالون کے ارئی پہنچے ، جہاں انہوں نے جیل کے پیچھے واقع کالے خان مزار کے میدان میں ایک اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کی ۔ اعظم خان اس پروگرام میں بطور چیف گیسٹ شامل ہوئے۔ یہاں انہوں نے مختلف سماج کے 101 جوڑوں کو آشیرواد دیا۔

لوک سبھا ضمنی الیکشن پر اعظم خان نے کہا : ای وی ایم ہوگی تو بی جے پی جیتے گی ، مہر لگے گی تو ایس پی

file photo

میڈیا سے سوال جواب کے دوران انہوں نے یوپی انوسٹرس سمٹ پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے کہا کہ کتنا روپے انویسٹ کریں گے ؟ سبھی نے کہا کہ امکان ہے ، کوشش کریں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 125 کروڑ لوگوں کو 20 لاکھ روپے فی کس کے اعتبار سے قرض چکا نا ہے ، پہلے یہ حساب چکتا کریں۔

Loading...