رافیل معاملہ: ’ چوکیدار چور ہے‘ والے بیان پر سپریم کورٹ کا راہل گاندھی کو نوٹس– News18 Urdu

رافیل معاملہ: ’ چوکیدار چور ہے‘ والے بیان پر سپریم کورٹ کا راہل گاندھی کو نوٹس

سپریم کورٹ نے کہا’’ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جواب دہندہ نے جو کچھ سپریم کورٹ کے حوالہ سے کہا ہے وہ غلط ہے

Apr 15, 2019 01:08 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 02:09 PM IST

سپریم کورٹ نے رافیل معاملہ میں اپنے فیصلے کو لے کر دئیے گئے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بیان پر جواب طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا’’ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جواب دہندہ نے جو کچھ سپریم کورٹ کے حوالہ سے کہا ہے وہ غلط ہے۔ عدالت نے ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے‘‘۔

دراصل، راہل گاندھی نے گزشتہ 10 اپریل کو امیٹھی سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رافیل سودے کو لے کر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’ سپریم کورٹ نے بھی مان لیا ہے کہ چوکیدار چور ہے‘۔

رافیل معاملہ: ’ چوکیدار چور ہے‘ والے بیان پر سپریم کورٹ کا راہل گاندھی کو نوٹس

کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو

Loading...

راہل کے اس بیان کو لے کر بی جے پی لیڈر میناکشی لیکھی نے کانگریس صدر کے خلاف ہتک عزت کی عرضی داخل کی تھی۔

بتا دیں کہ رافیل کیس میں سپریم کورٹ نے حکومت کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے رافیل معاملہ میں نظر ثانی عرضی پر نئے دستاویز کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا ہے۔اسے  مرکزی حکومت کے لئے ایک جھٹکا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

Loading...