اگر عمران خان اتنےعالی ہمت ہیں تو مسعود اظہر کو ہمیں سونپ دیں: سشما سوراج

سشما سوراج نے بدھ کو یہاں ایک پروگرام میں دہشت گردی پر پاکستان کی دوہرائی گئی بات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کے بعد بھی ایسے دوہرے کردار کی کئی مثالیں ہیں

Mar 14, 2019 11:32 AM IST | Updated on: Mar 14, 2019 11:33 AM IST

وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو ہندوستان کو سونپ كر وزیر اعظم عمران خان اپنی سیاسی سوجھ بوجھ ثابت کر سکتے ہیں۔ سوراج نے کہا’’اگر عمران خان (پاکستانی وزیر اعظم) اتنے عالمی ہمت ہیں تو دے دیں مسعود اظہر کو ہمیں‘‘۔

سشما سوراج نے بدھ کو یہاں ایک پروگرام میں دہشت گردی پر پاکستان کی دوہرائی گئی بات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کے بعد بھی ایسے دوہرے کردار کی کئی مثالیں ہیں۔ ایک طرف تو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیش محمد سربراہ مسعود اظہر پاکستان میں ہے اور دوسری طرف، پاک فوج نے کہا کہ جیش محمد کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے۔

اگر عمران خان اتنےعالی ہمت ہیں تو مسعود اظہر کو ہمیں سونپ دیں: سشما سوراج

وزیرخارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

پاکستان کے خلاف 27 فروری کے ایئر اسٹرائیک پر انہوں نے کہا’’جیش محمد کی جانب سے پاکستانی فوج نے ہم پر حملہ کیوں کیا؟‘‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف جیش محمد کو اپنی زمین پر سرگرمیاں چلانے کی اجازت دیتا ہے بلکہ اسے رقومات بھی دستیاب کرتا ہے اور اگر کوئی ملک جوابی کارروائی کرتا ہےتو پاکستان اس دہشت گرد تنظیم کی جانب سے اس پر حملہ کرتا ہے۔ انہوں نے پوچھا’’آپ کو حملہ کیوں کرنا پڑا، کیا آپ نے مسعود اظہر کی جانب سے انتقام نہیں لیا‘‘۔

Loading...

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک پڑوسی ملک اپنی سرزمین پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا، ہندوستان ،پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے حکومت ہند کی پالیسی کو بالکل واضح بتاتے ہوئے کہا ’’ہم دہشت گردی پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں، ہم اس پر کارروائی چاہتے ہیں‘‘۔

Loading...