سوئس بینکوں میں کالا دھن جمع کرنے والوں کے ناموں کا جلد ہوگا انکشاف

سوئس بینکوں میں پیسہ جمع کرنے والوں کے نام اب جلد ہی بے نقاب ہوں گے۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت ہندوستان کے ساتھ کالا دھن جمع کرنے والوں کے نام شیئر کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔

Aug 06, 2017 09:32 PM IST | Updated on: Aug 06, 2017 09:32 PM IST
سوئس بینکوں میں کالا دھن جمع کرنے والوں کے ناموں کا جلد ہوگا انکشاف

نئی دہلی : سوئس بینکوں میں پیسہ جمع کرنے والوں کے نام اب جلد ہی بے نقاب ہوں گے۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت ہندوستان کے ساتھ کالا دھن جمع کرنے والوں کے نام شیئر کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا خیال ہے کہ ہندوستان کے ساتھ معلومات کے خود کار طریقے سے شیئر کرنے کا سمجھوتہ کرنے کے لئے اس کے پاس پرائیویسی قانون 'کافی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس معاہدے کے بعد ہندوستان کی سوئس بینکوں میں جمع مبینہ کالے دھن کی معلومات تک رسائی باقاعدہ بنیاد پر ہو جائے گی۔

سوئٹزرلینڈ حکومت نے اپنے سرکاری گزٹ میں اس سلسلہ میں ایک تفصیلی نوٹیفکیشن میں مزید سچائی شائع کی ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ فائنانشیل اکاؤنٹس کی معلومات کے خود کار طریقہ سے شیئرنگ کا معاہدہ کر رہی ہے۔ اس نے دیگر مالیاتی مراکز لنچسٹائن اور باہا ماس کی مثال دی ہے جو اسی طرح کا معاہدہ کریں گے۔

حکومت نے یہ معلومات جرمن زبان میں شائع کی ہے اور ساتھ ہی ہندوستانی بازار میں اپنے امکانات تلاش کرنے کے بارے میں بھی اس نے اس میں بات کہی ہے ، جس میں بیمہ اور مالیاتی خدمات کے شعبے شامل ہیں۔

Loading...

Loading...