Tablighi Ijtema will be held in November at Bhopal, بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان،22 نومبرسے ہوگا عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز– News18 Urdu

بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان،22 نومبرسے ہوگا عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز

بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں ہوگا عالمی تبلیغی اجتماع کاانعقاد

Apr 10, 2019 11:47 AM IST | Updated on: Apr 10, 2019 12:03 PM IST

بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز 22 نومبر کو درس قران سے ہوگا اوراختتام 25نومبرکواجتماعی دعا کے ساتھ ہوگا ۔عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد اس بار بھی بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں ہی کیاجائے گا۔ عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی اجتماع کمیٹی نے گزِشتہ سال سے بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردی ہے۔ اس سال منعقد ہونے والے چارروزہ عالمی تبلیغی اجتماع میں کیا خاص رہے گا۔ واضح رہے کہ ہرسال منعقد ہونے والے اس تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے ملک اور بیرون ملک سے فرزندان توحید بھوپال کا رْخ کرتے ہیں۔ منتظمین کوامید ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں ہمارے نمائندے ڈاکٹرمہتاب عالم نے اجتماع کمیٹی کے ترجمان عتیق الاسلام سے خاص بات چیت کی ہے۔

Loading...

Loading...