پی این بی گھوٹالہ کو لے کر تیجسوی یادو کا مودی حکومت پر نشانہ ، مجرموں کو تحفظ دینے کا لگایا الزام– News18 Urdu

پی این بی گھوٹالہ کو لے کر تیجسوی یادو کا مودی حکومت پر نشانہ ، مجرموں کو تحفظ دینے کا لگایا الزام

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈڑ تیجسوی پرشاد یادو نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت گھپلہ کرنے والوں کو تحفظ دے رہی ہے۔

Feb 18, 2018 06:59 PM IST | Updated on: Feb 18, 2018 06:59 PM IST

سمستی پور: بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈڑ تیجسوی پرشاد یادو نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت گھپلہ کرنے والوں کو تحفظ دے رہی ہے۔ سابق نائب وزیر اعلی مسٹر یادو نے آج یہاں کے سرائے رنجن میں ’آئین بچاؤ‘ انصاف یاترا کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے تحفظ کی وجہ سے ہی ہیرا تاجر نیرو مودی جیسا گھپلہ باز کروڑوں کا گھپلہ کر کے ملک سے فرار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی اتحادی حکومت میں بے روزگاری کا مسئلہ بڑھا ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی لوگوں کے درمیان فرقہ وارانہ منافرت پھیلا کر آپسی محبت اور ہم آہنگی کوختم کرنے پر آمادہ ہے۔ بہار کی نتیش حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے لوگوں کے فیصلے کی توہین کی ہے۔ بہار میں، لوگ خود کو غیر محفوظ اورفریب زدہ محسوس کرتے ہیں، جس کی دلیل ریاست میں مجرمانہ واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہے۔

پی این بی گھوٹالہ کو لے کر تیجسوی یادو کا مودی حکومت پر نشانہ ، مجرموں کو تحفظ دینے کا لگایا الزام

file photo

مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ بہار میں سرجن اور ٹوائلٹ تعمیر جیسے قریب 12 سے زائد گھپلے بے نقاب ہوئے ہیں، لیکن وزیر اعلی مسٹر کمار ان گھپلوں میں ملوث لوگوں پر کارروائی کرنے کے بجائے گھپلہ کرنے والوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین بچاؤ یاترا کو بہار کے عوام کی پوری حمایت مل رہی ہے۔حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اتحاد کا مکمل خاتمہ یقینی ہے۔ اجلاس میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی سکریٹری جنرل محمد قمرعالم، پارٹی کے ممبر اسمبلی اختر الاسلام شاہین، آلوک کمار مہتا، ایجيا یادو، یوا آر جے ڈی کے ریاستی صدر محمدقاری صہیب سمیت کئی لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔

Loading...

Loading...