this video perfectly sums up why every vote counts can go on to make a huge difference snm یہ ویڈیو پوری طرح سے بتاتا ہے کہ کیوں ہر ووٹ معنیٰ رکھتا ہے، آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو ووٹ کریں!۔– News18 Urdu

یہ ویڈیو پوری طرح سے بتاتا ہے کہ کیوں ہر ووٹ معنیٰ رکھتا ہے، آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو ووٹ کریں!۔

عام انتخابات 2019 کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ملک کے ہر ایک گوشے میں نئی حکومت کو لے کر جوش وخروش ہے

Apr 20, 2019 06:08 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 06:42 PM IST

عام انتخابات 2019 کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ملک کے ہر ایک گوشے میں نئی حکومت کو لے کر جوش وخروش ہے۔ لیکن اس پورے جوش اور چرچا کے درمیان کچھ لوگ ابھی بھی پولنگ بوتھوں پر جانے سے دور رہنے کا بہانہ تلاش کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی 2014  کے عام انتخابات کے لئے بھی بہانے بنائے گئے تھے۔

آٹھ سو تینتالیس ملین اہل رائے دہندگان میں سے صرف تقریبا 66 فیصد رائے دہندگان ہی ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھوں پر پہنچے۔ جبکہ 34 فیصد لوگوں نے ووٹ نہیں دیا اور اس طرح دوسروں کو اپنے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا۔

لوک سبھا انتخابات 2019 ہندوستان کی آئینی تاریخ میں سب سے بڑے انتخابات ہیں۔ اس بار 90 کروڑ رائے دہندگان اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔  اس بار سب سے زیادہ ووٹنگ ہونے کی امید ہے۔ صرف 66 فیصد کے بجائے، پہلی بار کے رائے دہندگان کی بڑی تعداد کے مدنظرہم کل ٹرن آؤٹ میں ایک غیر معمولی اضافہ کی امید کر رہے ہیں۔ لیکن بالآخر، یہ ابھی بھی کافی نہیں ہے۔ اگر ایک ووٹ ڈالنے کے لئے ہم 100 فیصدی اپنی عہد بستگی ظاہر نہیں کر پاتے ہیں تو پھر حکومت سے ہم یہ امید کیسے کر سکتے ہیں کہ وہ ملک کے تئیں100 فیصد عہد بستگی کا مظاہرہ کرے گی۔

کبھی بھی یہ مت سوچیں کہ آپ کے واحد ووٹ سے کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔ ہمارا اتحاد ہی ہمارا تنوع ہے اور بہتر مستقبل کی کنجی ہمارا ووٹ ہے۔

Loading...

یہاں ایک ویڈیو ہے جو آپ کو ہمارے ملک کے مستقبل کو صحیح راستہ پر لے جانے کی سمت میں پہلا قدم اٹھانے کے لئے ترغیب دے گا۔

نیٹ ورک 18 اور ایچ ڈی ایف سی لائف کی پہل یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ملک میں ہر کوئی ایک ساتھ آئے اور ایک روشن مستقبل کے لئے سمجھداری سے ووٹ کرے، دوسروں کے لئے اور خود اپنے لئے بھی۔

 #AajSawaaroApnaKal

عام انتخابات 2019 میں اپنا ووٹ ڈالنے کا عہد کریں۔

​ 

Loading...