جونپور میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 3 مزید ذبیحہ خانے سیل– News18 Urdu

جونپور میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 3 مزید ذبیحہ خانے سیل

جونپور۔ اترپردیش کے جونپور ضلع کے مچھلي شهر میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے تین ذبیحہ خانوں کو ضلع انتظامیہ نے بند کرا دیا ہے۔

Mar 23, 2017 01:09 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 01:09 PM IST

جونپور۔  اترپردیش کے جونپور ضلع کے مچھلي شهر میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے تین ذبیحہ خانوں کو ضلع انتظامیہ نے بند کرا دیا ہے۔ جوائنٹ مجسٹریٹ اور مچھلي شهر کے نائب ضلع مجسٹریٹ ستیندر کمار نے آج یہاں بتایا کہ مچھلي شهر کے پرانے بازار کے كساٹولا میں غیر قانونی طور پر چل رہے تین ذبیحہ خانوں کو شہر پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر دھریندر سنگھ نے سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس کے چلنے والے تمام ذبیحہ خانوں کو بند کرایا جائے گا۔

اس سے قبل جونپور شہر کے کوتوالی علاقے کے شیخ محمد محلے میں کئی سال سے چل رہے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کو ایک ہفتہ قبل بلدیہ انتظامیہ نے سیل کر دیا تھا۔ میونسپلٹی نے یہ قدم ہائی کورٹ کے حکم پر اٹھایا تھا۔ سلاٹر ہاؤس کو سیل کرنے پہنچی میونسپلٹی کی ٹیم کو لوگوں کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

جونپور میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 3 مزید ذبیحہ خانے سیل
Loading...