اودھم پور میں فوج کی وردی میں نظر آئے 3 مشتبہ افراد ، تلاشی مہم شروع– News18 Urdu

اودھم پور میں فوج کی وردی میں نظر آئے 3 مشتبہ افراد ، تلاشی مہم شروع

اودھم پور: جموں و کشمیر کے اودھم پور کے مجالاتا علاقے میں 3 مشتبہ افراد کو آرمی یونیفارم میں دیکھا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کو دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد پورے علاقے میں تلاش مہم شروع کردی گئی ہے۔

Feb 07, 2016 12:09 PM IST | Updated on: Feb 07, 2016 12:09 PM IST

اودھم پور: جموں و کشمیر کے اودھم پور کے مجالاتا علاقے میں 3 مشتبہ افراد کو آرمی یونیفارم میں دیکھا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کو دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد پورے علاقے میں تلاش مہم شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اودھم پور علاقہ میں گھنے جنگلات ہیں اور یہاں سے دہشت گردوں کی دراندازی کی خبریں اکثر آیا کرتی ہیں۔

اودھم پور میں فوج کی وردی میں نظر آئے 3 مشتبہ افراد ، تلاشی مہم شروع

اطلاعات کے مطابق صبح صبح 4.30 بجے کے قریب ان تینوں مشتبہ افراد کو گاؤں والوں نے دیکھا تھا ، جس کی اطلاع انہوں نے پولیس اہلکاروں کو دی۔ ارد گرد کے دیہات میں فوج اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں جنگلوں میں پھیل گئی ہیں اور مقامی باشندوں سے مشتبہ افراد کے ہیئت اور عمر کے بارے میں تمام طرح کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اس علاقے کے آگے ہی اودھم پور ریلوے اسٹیشن اور فوج کا کیمپ ہے۔ پولیس اور فوج مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے ، لیکن اب تک پولیس کے ہاتھ کوئی سراغ نہیں لگ پایا ہے۔

Loading...

Loading...